Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ریاست کا جسم

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دن بھر کی تھکن کے بعد سوچا، کچھ کام کیا جائے

آفس سے نکلا، پنجاب یونیورسٹی کے باہر جا پہنچا

ایک چنگچی رکشہ رکا اور یونیورسٹی کی نئی ہمسائی شمیم اختر کی  مسکراتی آنکھوں نے، خاموش سلام کیا۔

آج لیٹ ہوگئی؟، خیریت تھی؟، میں  نے پہلا پتہ پھینکا

طوائف کی زندگی میں خیریت سانسیں رخصت ہونے کے  ساتھ  آتی ہے، چھیمو نے نقاب کھولا

اتنا مشکل ہے تو چھوڑ کیوں نہیں دیتی، میں نے بات بڑھائی

جب کوئی گدھ ہوجائے تو پھر یہی کام بچتا ہے، یہ بات کرتے ہوئے اس نے مجھ سے منہ موڑ لیا

بابو اگر تمھارا دھندا ختم ہوگیا تو میں اپنا کام شروع کرلوں؟، اس کی شرارت بھری مسکراہٹ نے کہا

کوئی اپنے جیسی قاتل لائن ہی دے دو، کہ میری کہانی کو دو چار چاند لگ جائیں۔ میں دبی آواز میں بولا

جب عورت دھندا کرتی ہے تو ریاست ’جسم‘ ہوتی  ہے۔ وہ اٹھی اور چل پڑی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube