Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کرسٹیانو رونالڈو مینز انٹرنیشنل فٹبال کے ٹاپ اسکورر

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈکپ 2022کوالیفائنگ راؤنڈ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف گروپ اے کے میچ کے آخری منٹ میں پہلا گول کرکے ناصرف انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا بلکہ پرتگال کو یقینی شکست سے بچایا اور پھر اپنی کرشماتی کارکردگی کے ذریعے انجری ٹائم میں دوسرا گول کر کے ٹیم کامیابی سے ہم کنار کیا۔ رونالڈو اب 111 انٹرنیشل گول کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے یورو کپ 2020  کے دوران ایران کے فٹبالر علی داعی کا  109گول کاعالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن پرتگال کی بلجیئم کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کی وجہ سے رونالدڈو کو اس اعزاز کو اپنے نام کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑا۔

رونالڈو کو ورلڈ ریکارڈ قائم کرنےکیلئے پلے ہاف میں پنالٹی کک پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا تھا لیکن آئرلینڈ کے 19 سالہ گول کیپر گیون بازونو نے رونالڈو کی پنالٹی کک روک کر اس کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔ جب رونالڈو نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا تو گیون بارزونو کی عمر صرف ایک سال تھی۔

Cristiano Ronaldo became the highest scorer in international men’s football during Portugal’s World Cup qualifier win over Ireland.

ہوم گرائونڈ پر جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں آئرش فٹبالر کے گول کی وجہ سے پرتگالی ٹیم ایک گول سے خسارے میں تھی ۔ پورے میچ میں ائرش فٹبالرز نےغیرمعمولی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے 88ویں منٹ تک ائرش ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل نھی اور ایسا نظر آرہا تھا کہ آئرش ٹیم یہ میچ جیت جائے گی اس نازک مرحلے پر آئرش فٹبالرزنے کچھ تساہل کا مظاہرہ کیا جس کے نتجے میں کرسٹیانو رونالڈو نے 89 منٹ میں  گونکالو گوڈیز کے کراس پر ہیڈ کے ذریعے گول کر کے مقابلہ ناصرف ایک ایک سے برابر کردیا بلکہ مینز فٹبال میں سب سے زیادہ انٹر نیشنل گول کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا اسکے بعد انجری ٹائم  میں آخری لمحات میں رونالڈو نے جوائو ماریو کے کراس پر ہیڈ کے  ذریعے ہی ایک اورگول کر کے ٹیم کو تین قیمتی پوائنٹس دلوادیئے۔

ایران کے سپراسٹار فٹبالر علی داعی نے 1993 سے 2006 تک 149 انٹرنیشنل میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 109 گول کیے تھےاور ان کا یہ ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل تھا۔ علی داعی نے 2003میں ہنگری کے لیجنڈ فٹبالر فرینک پسکاس کا 85 انٹر نیشنل کا ریکارڈ توڑا تھا اسی سالکرسٹیانو رونالڈ نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

B/R Football on Twitter: "Saturday: Scores first goal vs. Germany Today:  Scores first goal vs. France Cristiano Ronaldo becomes the first player to  score a combined 20 goals in Euros and World

پرتگالی گول مشین اب ٹاپ پر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کےاس ریکارڈ تک پہنچنے کیلئے فٹابلرز کو طویل عرصہ درکار ہو گا۔ اس وقت ان کے قریب جو حریف فٹبالر ہیں ان میں لیونل میسی اور متحدہ عرب امارات کے میں لیکن رونالڈو کو ان دونوں پر 30 سے یادہ گولز کی برتری حاصل ہے یہ دونوں فٹبالر رونالڈو سےکم عمر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے فٹ بالرعلی احمد مبخوت کی عمر 30 سال ہےاور انہوں نے 92 میچوں میں 76 گول کیے ہیں جبکہ لیونل  میسی کی عمر 34 سال کے ہیں۔ 104میچز میں 76 گول کیے۔ برازیل کے 29 سالہ اسٹار فٹبالر نیمار نے 111 انٹر نیشنل میچوں میں 68 گول کیے ہیں۔

رونالڈو نے اپنا پہلا گول یوو2004 کے گروپ راؤنڈ میں یونان کے خلاف مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انجری ٹائم میں لوئیس فیگو کے کراس پر ہیڈ کے ذریعے کیا تھا۔ لیکن اس میچ میں پرتگال کو 2-1 سے شکست ہوگئی تھی۔

Ronaldo sets new record for Euros and World Cup goals combined

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا 100 انٹرنیشنل گول یو ایفا نیشنز فٹبال لیگ میں سویڈن کے خلاف 45 ویں منٹ میں فری کک پر کیا تھا۔ انہوں نے یورو 2020 میں فرانس کے خلاف پنالٹی کک پر گول کر کے علی داعی کا 109گول کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔ انہوں نے 23جون 2021 کو اس میچ میں دونوں گول پنالٹی کک پر کیے تھے۔

رونالڈو کی کارکردگی پہلے ہاف کی نسبت دوسرے ہاف میں بہتر رہی ہے۔ رونالڈو نے پہلے ہاف میں 44اور دوسرے میں 67 گول کیے۔ فری کک پر10 پنالٹی پر 14 اوراوپن پلے میں 87 گول کیے جبکہ ہیڈ 27 لیف فٹ سے 25 رائٹ فٹ 59  گول کیے۔

پرتگالی فٹبال لیجنڈ نے 45 مختلف ملکوں کے خلاف گول کیے لیتھوانیا اور سویڈن کے خلاف سات سات گول ’انڈورا‘ ہنگری لگسمبرگ کے خلاف چھ چھ گول کیے ہیں۔

 وہ یورو چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ 14 گول کرنے والے یورپی کھلاڑی ہیں ۔ فرانس کے مائبیکل پلاٹینی نو گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادو پانچ یورو فنئلز رائونڈ میں  شرکت کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 2004، 2008، 2012، 2016 اور 2020شامل ہیں۔

جرمنی کے لوتھر میتھیوز سمیت 21 یورپی فٹبالرز نے چار چار یار یورو فائنلز راؤنڈ میں شرکت کی ہے۔ رونالڈو نے یورو کوالیفائنگ اور فائنلز راونڈ میں سب سے زیادہ 45 گول کیے ان کے بعد سویڈن کے سلطان ابراہیموچ 25 اورروبی کین 23 گول ہیں ۔ ان دونوں کے مجموعی گولز سے دگنے گولز رونالڈو نے تنہا کیے ہیں۔

رونالڈو نے یوایفا نیشنز لیگ میں اسٹاکہوم میں سویڈن کے خلاف فری کک پرخوبصورت گول کر کے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں اپنے گولز کی سنچری مکمل کی تھی اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے یورپی کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے 165ویں انٹرنیشنل میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس وقت کرونا پینڈامک کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔  اس میچ میں بھی رونالڈو نے دو گول کیے تھے۔ دنیائے فٹبال میں سب سے زیادہ 186 انٹرنیشنل گولز کرنے کا اعزاز کینیڈا کی خاتون فٹبالر کرسٹائن سنکلیئر کو حاصل ہے۔

FIFA World Cup 2018: All Four Cristiano Ronaldo Goals At The World Cup

کرسٹیانو رونالڈو کو علی داعی کے 109گول کے ریکارڈ کو توڑنے کیلئے 18سال کا طویل سفر کرنا پڑا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 18 سال کی عمر میں قازقستان کےخلاف20 اگست 2003  کو کھیلےجانے والے میچ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کیا تھا۔ دبلے پتلے رونالڈو دوسرے ہاف میں عالمی شہرت یافتہ لوئیس فیگو کے متبادل کی حیثیت سے گرائونڈ میں آئے تھے۔ وہ اس میچ میں کوئی گول نہیں کر پائے تھے لیکن ان کا شاندار کھیل مستقبل کے اسٹار فٹبالر کے ظہور پذیر ہونے کا اشارہ دے رہا  تھا ۔

رونالڈو کےاس پہلے میچ کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں صرف 8 ہزار تماشائی موجود تھے لیکن اب دنیا بھر میں کروڑوں پرستار اس کے کھیل کے دیوانے ہیں۔

رونالڈو نے اپنا پہلا انٹرنیشنل گول ایک سال بعد سن 2004میں یونان کیخلاف میچ میں کیا تھا۔ یہ میچ پرتگال 2-1 سے ہار گیا تھا۔ اس کے بعد کوئی سال ایسا نہیں گزرا ہے جب وہ گول نہیں کر سکے۔ رونالڈو مسلسل 17 سال سے انٹرنیشنل سیزن میں گول کر رہے ہیں ۔ رونالڈو نے انٹرنیشنل کیریئر میں بیشتر گول ورلڈ کپ کوالیفائرز اور یورپی ٹورنامنٹ کوالیفائرز میں کیے ۔ انہوں نے صرف 17 گول انٹرنیشنل دوستانہ میچوں میں کیے۔

اپنی کرشماتی کارکردگی کے نتیجے میں کرسٹیانو رونالڈو نے مختلف کلبوں کو بے شمار ٹائٹلز جتوائے اور 5  مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا بیلون ڈی اور ایوراڈ ان کے نام رہا۔ موجودہ دور میں ان کے سب سے بڑے حریف ارجنٹینا کے لیونل میسی ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل گولز کی تعداد میں ان سے خاصے پیچھے ہیں ۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے پہلی بار 2016 میں یورو چیمپیئن شپ جیتی تھی ۔ رونالڈو سیمی فائنل میں زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن باہر بیٹھ کر وہ ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے۔

رونالڈ نے پرتگال کی جانب سے 180ویں انٹرنیشنل میچ میں نمائندگی کی اس طرح انہوں نے اسپین کے سرجیوراموس کا سب سے زیادہ 180میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اور وہ اگلا کھیل کر یورپ کے سب سے زیادہ انٹرنیشل میچ کھیلنے والے فٹبالربھی بن جائیں گے۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کرنے کا ریکارڈ ملائشیا کے سوہ جن این کے پاس ہے جنہوں نے 1969 سے 1984 تک 195میچوں میں اپنے ملک کی نمائنگی کی لیکن ٹیم کی کامیابی نے اس خوشی کو دوبالا کر دیا کیونکہ یہی دو گول ٹیم کی فتح کا سبب بنے۔ ورنہ ایک موقع پر میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا۔

رونالڈوکے پچاس فیصد سے زیادہ گول آخری نصف گھنٹے میں کیے۔ انہوں نے 65 سے 75 منٹ کے دران 22 گول اور آخری 15 منٹوں میں 33 گول اسکور کیے۔  ان کے 91 گول ان سائیڈ باکس سے ہوئے جن میں پنالٹ ککس پر 14 گول بھی شامل ہیں۔

Ronaldo Slaps Defender Before Taking Penalty in FIFA WC Qualifier Match –  The Munsif Daily

رونالڈوکو فٹبال کے تمام بڑے ٹورنامنٹس میں گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔  رونالڈو نے 45 ملکوں کے خلاف 111 گول کیے ہیں۔

انہوں نے یورو 2020 میں پانچ گول اور 4 گول کرنے میں ساتھی فٹبالرز کی معاونت کی تھی ۔ وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکور رہے اورگولڈن بوٹ ان کے حصے میں آیا تھا۔

روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں رونالڈو نے اسپین کے خلاف گروپ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔  مجموعی طور پر 9 انٹرنیشنل ہیٹ ٹرکس کی ہیں ۔ انہوں نے ایک ہیٹ ٹرک 2019 میں یوایفا نیشز لیگ کے سیمی فائنل میں سوئیزرلینڈ کے خلاف کی تھی۔

مانچسٹر یونائٹیڈ میں ڈرامائی شمولیت اختیار کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو انگلش کلب میں بھی 7 نمبر کی شرٹ زیب تن کریں گے۔ ان سے پہلے یوروگوئے کے ایڈنسن کیونانی یہ شرٹ پہن رہے تھے جو اب 21 نمبرکی شرٹ پہنیں گے۔  رونالڈو جب 2003 میں پہلی بار انگلش کلب آئے تھے تو ان کو 7 نمبر کی شرٹ دی گئی تھی۔

رونالڈو کے پرتگال کی جانب سے اگلا میچ کھیلنے پر پابندی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے انہیں پرتگال  کی فٹبال ٹیم میں قومی ذمہ داریوں سے جلد فارغ کر دیا گیا ۔ کیونکہ انہوں نے جمہوریہ ائرلینڈ کے خلاف میچ میں گول کرنے کے بعد اپنی شرٹ اتار دی تھی جس پر ریفری نے انہیں یلو کارڈ دکھا دیا تھا اس طرح وہ آذربائیجان کے خلاف باکو میں پرتگال کی جانب سے اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ ان کو اس سے قبل بھی پرتگال کے ایک میچ میں یلو کارڈ دکھایا جا چکا تھا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں پریکٹس شروع کرنے سے قبل رونالڈو کو پانچ دن کیلئے سیلف آئسولیشن اختیار کرنا پڑے گی کیونکہ پرنگال برطانیہ کی امبر ٹریول لسٹ میں شامل ہے۔ اس طرح شائقین رونالڈو کو جلد ایکش میں دیکھ سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube