Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

آزاد کشمیر الیکشن:پارٹی ٹکٹ کےحصول کی دوڑ زوروں پر

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

آزاد کشمیر کا انتخابی شیڈول ابھی جاری نہیں ہوا تاہم توقع ہے کہ انتخابات کا انعقاد رواں سال 12 جولائی کو ہوگا جس میں حصہ لینے کی اہل جماعتوں کی تعداد 24 ہے۔

ان جماعتوں میں مسلم کانفرنس، نظام مصطفیٰ کانفرنس، آل کشمیر پارٹی، اللہ توکل پارٹی، جعفریہ سپریم کونسل، جماعت فلاح انسانیت، جمعیت علمائے جموں و کشمیر، ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل لبریشن لیگ، قومی موومنٹ، لبریشن لیگ، جے کے پیپلز پارٹی، جے کے یونائیٹڈ موومنٹ، مجلس وحدت المسلمین، مرکزی جمعیت اہلحدیث، مشن کشمیر ٹاسک فورس، متحدہ قومی موومنٹ،  مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو، پاکستان پیپلز پارٹی ، صدائے حق پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی، تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔

اس مرتبہ نشتوں کی تعداد میں 4 کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کل حلقے 45 ہوگئے ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے۔

سیاسی جماعتوں نے متوقع امیدواروں کی فہرستیں ردعمل دیکھنے کے لیے غیر سرکاری طور پر میڈیا کو بھی جاری کر دی ہیں۔ بڑی پارٹیوں کو ٹکٹ کی تقسیم میں ہر حلقے میں مشکل کا سامنا ہے۔ سفارش، اقرباء پروری، مرکز کی پسند اور ناپسند، سنئیر رہنماؤں کی دو دو حلقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش نے پارٹیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اس حوالے سے زیادہ دباؤ میں ہیں۔ پی ٹی آئی میں پیرا شوٹرز کی تعداد میں بے انتہا اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔اوورسیز کشمیری، ڈالرز، پونڈز اور ریالوں کے تھیلیوں کے ساتھ آزاد کشمیر  پہنچ چکے اور ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کر رہے ہیں جس کے لیے وہ بے دریغ خرچ کرنے پر بھی تیار ہیں جس کے باعث لگتا ہے کہ آزاد کشمیر کا ووٹر طویل عرصے تک خوشحال رہے گا۔

Azad Kashmir government: Money over merit for top slots in AJK

مسلم لیگ ن بھی خاصی مشکل کا شکار ہے۔ حلقہ پونچھ 3 سے ٹکٹ فرحان اعظم نامی ایک غیر معروف شخص کو دینے پر حاجی رشید اڑان بھرنے کی سوچ رہے ہیں۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ  فرحان اعظم کے پاس جو پرچی ہے اس پر مریم نواز کے ایک قریبی مشتاق منہاس کے دستخط ہیں۔

پونچھ 4 سردار طاہر انور کو ملنے کے اشارے پر سردا اعجاز یوسف نالاں ہیں۔ پونچھ 5 سے ٹکٹ عبدالخالق وصی کو دینے سے سردار صیاب خالد کا پیرانہ سالی میں  بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان دونوں حلقوں میں اس کشمکش کا سردار ابراہیم خان کے پوتوں کو فائدہ ہو گا۔ حلقہ وسطی باغ میں مشتاق مہناس پر بھی اعتراض کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں جنوبی پہنجاب کی طرز پر انتخابات سے قبل پونچھ گروپ بن رہا ہے۔ بالآخر یہ گروپ نئے کشمیر کی حمایت کرے گا اور اسی طرح کی حکومت قائم ہو گی جیسی سن 2018 میں پاکستان میں قائم ہوئی تھی تاکہ آزاد کشمیر ایکٹ میں 14 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے میں آسانی ہو۔

انتخابی حلقے

ایل اے (1) میرپور 1: تحصیل ڈڈیال مکمل۔

ایل اے (2) میرپور 2: پلاک، پنڈخورد، ڈھیری پھلی، ڈھیری بارواں، چکسواری، پنیام، بوعہ، تگ دیو، کنیلی، مواہ، بجاڑ، ہروہ اچھی، اسلام گڑھ، کلیال بینسی، پوٹھہ بینسی۔

ایل اے (3) میرپور3: خانپور، کھاڑک، ٹھوٹھہ محمد علی، تھوتھال، منگوٹ، میرپورمیونسپل ایریا، سیکٹر اے، سیکٹر بی، سیکٹر سی، سیکٹر ڈی، سیکٹر ای اور سیکٹر ایف نیو سٹی میرپور۔

ایل اے (4) میرپور 4: کھڑی خاص، عزیز پور، ٹٹری، سونگیاہ، بھلیالہ ماسوائے نیو سٹی میرپورسیکٹر اے، سیکٹر بی، سیکٹر سی، سیکٹر ڈی، سیکٹر ای اور سیکٹر ایف، خورد، پنڈی سبھروال، افضل پور، سموال شریف، پل منڈا، ساہنگ، بٹی، بلوارہ، جاتلاں، جوٹیال، جنگیاں، پکھرال، نوگراں، ڈھل محمود، رائے پور۔

ایل اے (5) بھمبر 1: تحصیل برنالہ مکمل۔

ایل اے (6) بھمبر 2: تحصیل سماہنی مکمل۔

ایل اے(7) بھمبر 3: تحصیل بھمبر مکمل۔

ایل اے(8) دھنواں، گوئی، لگنی بگاہ، پھگواڑی، جنجوڑو، ندلی، قمرونی۔

ایل اے(9) کوٹلی 2: تحصیل فتح پور (نکیال مکمل، گھڈ گوجراں۔

ایل اے(10) کوٹلی 3: کوٹلی خاص، رولی، دھمول، گلہار شریف، چوکی ٹینڈو، بڑالی، سرہوٹہ۔

ایل اے (11) کوٹلی 4: تحصیل سہنسہ مکمل، سیاہ، پنجیڑہ، بھٹیر، سرساوہ، اودھے، انوسی سرہوٹہ۔

ایل اے (12) کوٹلی 5: کوٹلی سوہلتاں، پنجن، برانڈ، ناڑدوبالاں، تھروچی، چہاولہ، چڑہوئی، کھلائی، خواص، کوٹیڑہ خانکہ۔ تحصیل دولیاں جٹاں مکمل، ڈنہ، ٹائیں۔

ایل اے (13) کوٹلی 6: کھوڑ، سوہاٹہ، سیری مجور، کھوئیرٹہ، بھیال، دھناں، کوٹیرہ واندر، ہموئر، منجوال۔

ایل اے (14) باغ 1: تحصیل دھیرکوٹ مکمل ماسوائے موضع ملوٹ پٹوار سرکل چوڑ۔

ایل اے(15) باغ 2: جگلڑی، تھب، راولی، ٹوپی، بنی پساری، ملوٹ نڑیولہ، کفل گڑھ، بیر پانی، بنی منہاساں۔

ایل اے (16) باغ 3: باغ خاص، بھونٹ بھاٹیاں، سوانج، ناڑ شیر علی، دھڑے، اسلام نگر، چھتر نمبر دو، سیری، چوکی۔

ایل اے (17) باغ 4: تحصیل حولی (کہوٹہ) مکمل، تحصیل خورشید آباد مکمل، تحصیل ممتاز آباد۔

ایل اے (18) پونچھ و سدھنوتی 1: تحصیل عباسپور مکمل، گھمیر، سہر ککوٹہ، بٹل، منڈھول، سہڑھ، تاہی۔

ایل اے (19) پونچھ و سدھنوتی 2: ہجیرہ، کتھیاڑہ، سیراڑی، بھانتینی، کیری کوٹ، پھگواٹی، رکڑ، پوٹھی چھپڑیاں۔نیریاں ماسوائے موضی نیریاں حبیب آباد، تراڑکھل ماسوائے موضع منشاآباد بریوٹ۔

ایل اے(20) پونچھ سدھنوتی 3: پکھر، علی سوجل، دوتھان، چھوٹاگلہ، جنڈالی، حسین کوٹ۔۔ اکھوڑ بن۔

ایل اے (21) پونچھ و سدھنوتی 4: پوٹھی مکوالاں، راولاکوٹ، دھمنی، سنگولہ، متیالمیرہ۔۔۔ رہاڑہ۔

ایل اے(22) پونچھ و سدھنوتی 5: پاچھیوٹ، ہورنہ میرہ، بنگوئیں، تمروٹہ، بھناکھہ۔۔  تھوراڑ۔

ایل اے(23) پونچھ و سدھنوتی 6: گوراہ شمالی، پلندری، دار درچھ (افضل آباد)، گوراہ جنوبی، بارل، اسلام پورہ، جھنڈا بگلہ، آزاد پتن، پنتھل، تحصیل منگ مکمل۔

ایل اے(24) پونچھ و سدھنوتی 7: سیر۔۔تحصیل بلوچ مکمل۔ نیریاں و حبیب آباد، منشا آباد اور بریوٹ۔

ایل اے (25) نیلم ویلی 1: ٹکدر، دواریاں، لوات، دودھنیال۔۔ تحصیل شاردہ مکمل۔

ایل اے (26) نیلم ویلی 2: اٹھمقام، شاہ کوٹ، جاگراں، بانڈی اشکوٹ، لیسواہ، چلہانہ جاگیر، میرپورہ، نگدر۔

ایل اے (27) مظفرآباد 1: تلگراں، ریالی، سید پور، بانڈی کھٹانہ، کہوڑی، نصیر آباد، سیری بھیڑی، ڈوبہ، بٹ درہ، مچھیارہ، میلہ منگراں، ہلگراں۔ مسلم آباد، ہیرکٹلی، چہلہ بانڈی  میر صمدانی اور چہلہ بانڈی۔

ایل اے (28) مظفرآباد 2: پنج گراں، دیولیاں، پنج کوٹ، نوسیری، پٹہکہ، نورا سیری، چھتر دو میل دھنی سیداں۔۔ سیری  ہوتر پڑی، دو میل، دھنی گھن چھتر، گڑھی دوپٹہ۔

ایل اے (29) مظفرآباد 3: مظفرآباد، گوجرہ، کھلی، پترینڈ، چھتر دو میل مواضعات امبور، چھتر، دومیل، دھنی سیداں، دومیل مواضعات میرا تنولیاں، بانڈی تنولیاں اور دومیل۔۔ بانڈی میر صمدانی اور چہلہ آف پٹوار سرکل چہلہ بانڈی، دھنی۔

ایل اے(30) مظفرآباد 4: مصطفی آباد، انوار شریف، ٹھیریاں، چٹامنگ، چڑک پورہ، نورپورگراں، کومی کوٹ، چھتر کلاس، ڈنہ، ڈلی، کچیلی، ہلاں، رام کوٹ، میراں کلاں، میرا خورد، جھنڈ گراں۔

ایل اے (31) مظفرآباد 5: تحصیل چکار مکمل، کھلاٹہ خورد، کھلاٹہ کلاں، سڑک چناری، چکوٹی، ہٹیاں، ملک پورہ، بنی حافظ، دوامن۔

ایل اے(32) مظفرآباد 6: تحصیل لیپہ مکمل، گجر بانڈی، میرا بکوٹ، چلہانہ، ڈومچیاں، ٹمنیاں، مکلیٹ، کھانڈا۔

ایل اے(33) مظفرآباد 7: لانگلہ، کائی منجکہ، ہٹیاں دوپٹہ،لنگر پورہ، ٹھوٹھہ، خوادی، اچھور میراں، مہاجرین جموں و دیگر۔

ایل اے(34) جموں و دیگر 1: بلوچستان، سندھ، بہاول پور ڈویژن، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور۔

ایل اے(35) جموں و دیگر دو۔ ضلع گوجرانوالہ ماسوائے تحصیل وزیر آباد، حافظ آباد، ڈسکہ سیالکوٹ، پسرور سیالکوٹ، سمڑیال سیالکوٹ۔

ایل اے(36) جموں و دیگر 3: تحصیل سیالکوٹ مکمل۔

ایل اے(37) جموں و دیگر 4: ضلع نارووال۔ ایل اے(38) جموں پانچ۔ تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ، ضلع گجرات، منڈی بہاوالدین۔۔ ایل اے(39) جموں و دیگر چھ۔ خبیرپختونخواہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد کا علاقہ

کشمیر ویلی۔۔ ایل اے(40) کشمیر ویلی 1: صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ۔

ایل اے(41) کشمیرویلی 2: لاہور ڈویژن۔

ایل اے(42) کشمیری ویلی 3: بہالپور ڈویژن، ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، ضلع جہلم، ضلع چکوال۔

ایل اے(43) کشمیر ویلی 4: وارڈ نمبر 15 تا 50 اندرون حدود راولپنڈی میونسپل کارپوریشن بمطابق سن 1985۔

ایل اے(44) کشمیر ویلی 5: وارڈ نمبر 1 تا 14 راولپنڈی اندرون میونسپل کارپوریشن، کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 1 تا 10، ضلع راولپنڈی بیرون حدود میونسپل کارپوریشن، اسلام آباد کا علاقہ، ضلع اٹک۔

ایل اے (45) کشمیر ویلی 6: صوبہ خیبرپختونخوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube