پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

SAMAA | - Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 13 hours ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 13 hours ago

 

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد867,438 ہوگئی ہے۔ اب تک  19,210 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔771,692 افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔

ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالوں سمیت بعض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں جب کہ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔

صوبوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے۔

اسلام آباد: 78,560
پنجاب:322,117
سندھ:294,251
بلوچستان: 23,655
خیبر پختونخوا: 125,392
آزاد جموں و کشمیر: 18,056
گلگت بلتستان:5,407

ٹوٹل: 867,438   

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات

اسلام آباد:718
پنجاب: 9,188
سندھ:4,765
بلوچستان:255
خیبر پختونخوا:3,668
آزاد جموں و کشمیر: 509
گلگت بلتستان:107
ٹوٹل: 19,210

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگرآپ سندھ میں ہیں اورآپ میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں توان 2 نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گےاور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

ٹیسٹ کہاں کرسکتے ہیں

پنجاب میں درج ذیل مقامات پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

میو اسپتال لاہور

شوکت خانم اسپتال لاہور

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور

ایکسپو سینٹر لاہور

بینظیر اسپتال راولپنڈی

نشتر میڈیکل کالج ملتان

اس کے ساتھ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔

سندھ

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی

ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کراچی

انڈس اسپتال کراچی

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد

گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور

خیبرپختونخوا

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور
سیدو ٹیچنگ اسپتال منگورہ سوات

اسلام آباد
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ
شفا انٹرنیشنل اسپتال

وائرس سے متاثرہ افراد کو سندھ کے 10 اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا جا رہا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی
جناح اسپتال کراچی
ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کراچی
سول اسپتال کراچی
لیاری جنرل اسپتال کراچی
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد
پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ
سول اسپتال میرپور خاص
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر
چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ


احتیاطی تدابیر
کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ کھانا پکاتے وقت، جانور کو چھونے کے بعد، کسی بیمار سے ملنے کے بعد، چھینکنے اور ناک صاف کرنے بعد بھی ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
ہاتھ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے 20 سیکنڈ تک صابن ہاتھ پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔
اگر گھر سے باہر ہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں 60 فیصد الکوہل موجود ہو۔
منہ، ناک اور ہونٹوں پر ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ جراثیم وہیں سے پھیلنا شروع ہوتے ہیں۔
ایمرجنسی اس صورت میں ہوگی جب آپ چین، ایران یا کسی بھی کرونا وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس پاکستان آ رہے ہوں۔
علامات
کھانسی، چھینک، بخار اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے۔
ایمرجنسی ہیلپ لائنز
ایمرجنسی کی صورت میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
سندھ: 02199203443، 02199204405
خیبر پختونخوا: 1700
اسلام آباد: 1166

گلگت بلتستان: 058920424 واٹس ایپ: 03125596177

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube