Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

شاخوں پرنئی کونپلیں،درختوں نےسبزلباس پہن لیا

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago

فائل فوٹو

وادی چترال سمیت گرد و نواح میں سردیوں کے رخصت ہوتے ہی ہر سو پودے اور درخت خزاں کو الوادع کہتے ہوئے نئے موسم اور بہار کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔

اوپر دی گئی تصویر وادی چترال کے ٹاؤن دانین کی ہے، جس کے عقب میں آپ کو پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ترچ میر نظر آرہی ہے۔

ان دنوں چترال میں حد نگاہ ہر سو ہلکے گلابی پھولوں کی بہار ہے۔ وادی میں بہار آتے ہی ان گلابی پھولوں سے فضا میں نئی مہک پھیل جاتی ہے۔ اگر اسے ایک نئی زندگی کا آغاز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا جس میں مرجھا جانے اور مر جانے والے درخت اور پودے پھر سے زندہ ہوجاتے ہیں۔

یہ تصویر چترال کے سب ڈویژن مستوج کی ہے، جہاں آڑو اور چیری بلاسم کے درخت جابجا نظر آرہے ہیں اور وادی کا حسن بڑھا رہے ہیں۔

سب ڈویژن مستوج کا ایک اور خوبصورت منظر جس کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھکی نظر آرہی ہیں۔

ان درختوں کے بے تحاشہ حسن کو آنکھوں میں سمونا مشکل ہوجاتا ہے۔

چترال ٹاؤن کا ایک منظر

بہار کے آغاز پر چیری بلاسم  اپری کوٹ کے درخت پھولوں سے ایسے لد جاتے ہیں کہ ان کی ٹہنیاں ان کے بوجھ سے جھکی جاتی ہیں۔

وادی میں موجود گریزن مارخور گھاس چرتےہوئے

چترال ایئرپورٹ کی ایک فضا سے لی گئی تصویر

خوبصورت اپر چترال کا ایک منظر

وادی میں پائے جانے والے نایاب کشمیری مارخور البرحان کنزرورسی توشی میں موجود ہیں

وادی اور گرد و نواح میں نئے پھول کھلنے اور اپنی بہار دکھانے کا یہ سلسلہ اگلی خزاں تک جاری رہتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube