Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بلاگز

کنٹونمنٹ بورڈ:پیدائش،انتقال،شادی اورطلاق کےسرٹیفیکیٹ بنوانےکاطریقہ

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کے کنٹونمنٹ علاقوں میں برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت ڈیتھ،میرج اورطلاق کے سرٹیفیکیٹس حاصل کرنا مشکل کام نہیں ہوتا لیکن عوام ایجنٹ مافیا کے شکنجے میں آجاتی ہے۔

سماء ڈیجیٹل نے تفصیلات بتائی ہیں کہ کس طرح  برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت ڈیتھ،میرج اورطلاق کے سرٹیفیکیٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ان سرٹیفیکیٹس کےلیے قانونی طور پر 300 روپے ادا کئے جاتے ہیں۔

درخواست دینےکاطریقہ:۔

کنٹونمنٹ کےعلاقوں کے رہائشی جنھیں یہ سرٹیفیکیٹس درکار ہوتے ہیں،انھیں سی بی کئیرکے آفس آنا ہوگا۔ یہ آفس کنٹونمنٹ بورڈ کے دفترمیں موجود ہوتے ہیں۔

آپ کو آفس سے ایک فارم دیا جائے گا جس کو پر کرنا ہوگا۔ اس فارم کو کسی بھی افسر سے اٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا۔

برتھ سرٹیفیکیٹس کے لیے درج ذیل دستاویز فارم کے ساتھ منسلک کرناہونگی۔

اس اسپتال کا برتھ سرٹیفیکیٹ جہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہو۔

والد اور والدہ کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی۔

درخواست کنندہ مطلوبہ دستاویز کے ہمراہ فارم سی بی کئیر کے دفتر میں جمع کروائے گا اورپانچ  روزکے اندر اس کو برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جائے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام سرٹیفیکیٹ ان سی بی کئیردفاترسے حاصل کئےجاسکتے ہیں جہاں پر فارمز جمع کروائے گئے ہوں۔

کچھ ایسے معاملات ہیں جن کا آپ کو علم ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی جوڑا کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود سے باہر رہائش پذیر ہے اور ان کی اولاد کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں آنے والے اسپتال میں پیدا ہوئی ہو تو انھیں کنٹونمنٹ بورڈ سے برتھ سرٹیفیکیٹ بنوانا ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر آپ کی رہائش گلشن اقبال میں ہے اور آپ کے بچے کی پیدائش نیشنل میڈیکل سینٹر میں ہوئی ہو تو آپ کو برتھ سرٹیفیکیٹ کےلیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن جانا ہوگا۔

ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کے لیے بھی یہ ہی قانون لاگو ہوتا ہے۔ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنےکےلیے درخواست کنندہ کوانتقال کرجانے والےشخص کے لواحقین سے این او سی درکار ہوگا جس میں یہ درج ہوگا کہ لواحقین نے اس شخص کو اتھارٹی دی ہے کہ وہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔

ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے لئے درج ذیل دستاویز درکار ہوتی ہیں۔

انتقال کرجانے والے شخص کے تمام لواحقین کےکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈزکی فوٹو کاپی

لواحقین کا این او سی جس میں درخواست کنندہ کو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی اتھارٹی دی گئی ہو۔

کنٹونمنٹ کے علاقوں میں نکاح خواہ کنٹونمنٹ بورڈ سے رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔اگر رجسٹرڈ نکاح خواہ کسی بھی مقام پر نکاح پڑھاتا ہے تو شادی شدہ جوڑا کنٹونمنٹ بورڈ میں میرج سرٹیفیکیٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

طلاق کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کےلیےضروری ہے کہ خاتون کنٹونمنٹ بورڈ کےعلاقے کی رہائشی ہو۔

آربی ٹریٹر کونسل میں طلاق کے سرٹیفیکیٹ کی درخواست دی جاسکتی ہے۔ کیس سننے کے بعد آربی ٹریٹر کونسل کے چئیرمین کی منظوری سے ایک لیٹر جاری ہوتا ہے جس کے ذریعے طلاق کا سرٹیفیکیٹ کنٹونمنٹ بورڈ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube