Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > بلاگز

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 16 hours ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 16 hours ago

 

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 310,841  ہوگئی ہے۔ اب تک 6,466 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔296,022 افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔

ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالوں سمیت بعض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔

صوبوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے۔

اسلام آباد: 16,470
پنجاب:99,219
سندھ:136,017
بلوچستان:  15,092
خیبر پختونخوا:37,701
آزاد جموں و کشمیر:2,661
گلگت بلتستان:3,681
ٹوٹل: 310,841

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات

اسلام آباد: 181
پنجاب:2,231
سندھ: 2,492
بلوچستان: 145
خیبر پختونخوا:  1,259
آزاد جموں و کشمیر: 71
گلگت بلتستان: 87
ٹوٹل: 6,466

 علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگرآپ سندھ میں ہیں اورآپ میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں توان 2 نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گےاور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

ٹیسٹ کہاں کرسکتے ہیں

پنجاب میں درج ذیل مقامات پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

میو اسپتال لاہور

شوکت خانم اسپتال لاہور

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور

ایکسپو سینٹر لاہور

بینظیر اسپتال راولپنڈی

نشتر میڈیکل کالج ملتان

اس کے ساتھ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔

سندھ

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی

ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کراچی

انڈس اسپتال کراچی

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد

گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور

خیبرپختونخوا

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور
سیدو ٹیچنگ اسپتال منگورہ سوات

اسلام آباد
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ
شفا انٹرنیشنل اسپتال

وائرس سے متاثرہ افراد کو سندھ کے 10 اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا جا رہا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی
جناح اسپتال کراچی
ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس کراچی
سول اسپتال کراچی
لیاری جنرل اسپتال کراچی
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد
پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ
سول اسپتال میرپور خاص
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر
چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ


احتیاطی تدابیر
کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ کھانا پکاتے وقت، جانور کو چھونے کے بعد، کسی بیمار سے ملنے کے بعد، چھینکنے اور ناک صاف کرنے بعد بھی ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
ہاتھ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے 20 سیکنڈ تک صابن ہاتھ پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔
اگر گھر سے باہر ہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں 60 فیصد الکوہل موجود ہو۔
منہ، ناک اور ہونٹوں پر ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ جراثیم وہیں سے پھیلنا شروع ہوتے ہیں۔
ایمرجنسی اس صورت میں ہوگی جب آپ چین، ایران یا کسی بھی کرونا وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس پاکستان آ رہے ہوں۔
علامات
کھانسی، چھینک، بخار اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے۔
ایمرجنسی ہیلپ لائنز
ایمرجنسی کی صورت میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
سندھ: 02199203443، 02199204405
خیبر پختونخوا: 1700
اسلام آباد: 1166

گلگت بلتستان: 058920424 واٹس ایپ: 03125596177

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Coronavirus update , coronavirus latest News , corona chart ,coronavirus, latest update coronavirus , graphic chart Coronavirus 2020 update ,coronavirus Karachi update, coronavirus Update Pakistan
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube