Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بلاگز

سندھ میں نمازعید و دیگر اجتماعات کی اجازت

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں طے شدہ ضابطے پر عمل کرتے ہوئے جمعۃ الوداع، ختم القرآن و شب قدر اور نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و مذہبی امور ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اجتماعات اور عبادات میں معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

سعید غنی نے بتایا ہے کہ نمازعیدکھلےگراؤنڈز،پارکس وغيرہ ميں ادا کی جائےگی۔ بڑی مساجد ميں بھی نمازکی ادائيگی ہوسکے گی،زيادہ نمازی ہونے پر2 مرتبہ بھی جماعت کروائی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے ایک اور مسئلے پر وفاق نے غیر قانونی کام کیا ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں صوبے کی مشاورت کے بغیر ممبر کا ردوبدل کردیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قانون کی بار بار بات کرنے والے قانون کی بار بار دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ قانون کے مطابق گر کسی ممبر کو ہٹانا ہے تو صوبے کی مشاورت لازمی ہے اور جس شخص کو ہٹایا جارہا ہے اسے سننا بھی لازم ہے لیکن ارسا سے متعلق وفاق نے صوبے یا وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی اور  تحفظات دور نہ کیے گئے تو عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube