Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

بچوں کےامراض قلب کااسپتال تعمیرکرناچاہتا ہوں،مصباح الحق

SAMAA | - Posted: May 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا،ملک میں  بچوں کےامراض قلب کااسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔

اتوار کو سماء کے پروگرام قطب آن لائن میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل صورتحال دنیامیں کہیں بھی نہیں ہے،گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلاہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزوں کوبہتری کی طرف لےکرجاناہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں قوانین پرعمل درآمدکرناہم سب کی ذمہ داری ہے،ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام ضروری ہے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ 2017میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعدفلاحی کاموں کاسوچا،پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کےامراض قلب کااسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube