ہوم   >  بلاگز

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

SAMAA | - Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 14 hours ago
SAMAA |
Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 14 hours ago

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3116 ہوگئی ہے۔ اب تک 44 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، جب کہ 170  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک پنجاب میں سامنے آئے ہیں۔

ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالوں سمیت بعض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔

صوبوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے۔

اسلام آباد: 78
پنجاب: 1380
سندھ: 881
بلوچستان: 191
خیبر پختونخوا: 372
آزاد جموں و کشمیر: 9
گلگت بلتستان: 205
ٹوٹل: 3116

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات

کرونا وائرس سے پاکستان میں اب تک 44 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ انتقال کر جانے والے پنجاب میں 11، سندھ میں 15، خیبر پختونخوا میں 14، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہیں۔ گلگت بلتستان میں 2 ڈاکٹر بھی کرونا کے باعث وفات پا چکے ہیں۔

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگر آپ پر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان دو نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

وائرس سے متاثرہ افراد کو سندھ کے 10 اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا جا رہا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی
جناح اسپتال کراچی
ڈاؤ اوجھا کیمپس کراچی
سول اسپتال کراچی
لیاری جنرل اسپتال کراچی
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد
پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ
سول اسپتال میرپور خاص
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر
چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ


احتیاطی تدابیر
کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ کھانا پکاتے وقت، جانور کو چھونے کے بعد، کسی بیمار سے ملنے کے بعد، چھینکنے اور ناک صاف کرنے بعد بھی ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
ہاتھ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے 20 سیکنڈ تک صابن ہاتھ پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔
اگر گھر سے باہر ہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں 60 فیصد الکوہل موجود ہو۔
منہ، ناک اور ہونٹوں پر ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ جراثیم وہیں سے پھیلنا شروع ہوتے ہیں۔
ایمرجنسی اس صورت میں ہوگی جب آپ چین، ایران یا کسی بھی کرونا وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس پاکستان آ رہے ہوں۔
علامات
کھانسی، چھینک، بخار اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے۔
ایمرجنسی ہیلپ لائنز
ایمرجنسی کی صورت میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
سندھ ہیلپ لائنز: 02199203443، 02199204405
خیبر پختونخوا: 1700
ہیلپ لائن فیڈرل: 1166

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube