ہوم   > بلاگز

لاک ڈاؤن کب تک رہےگا،وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی گفتگو

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے زیادہ سندھ متحرک ہے۔ لاک ڈاون کا فیصلہ بھی سب سے پہلے سندھ میں ہوا۔ اس کے بعد مرحلہ وار دوسرے صوبے بھی لاک ڈاؤن کی جانب چلے گئے مگر سوال یہ ہے کہ کیا لاک ڈاؤن کرونا وائرس کا علاج ہے اور یہ کب تک جاری رہے گا۔

سماء ٹی وی کے میزبان ندیم ملک نے بتایا کہ لاک ڈاؤن محض مہلت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے جس میں حکومت اپنی منصوبہ بندی کرتی ہے اور اس دوران وائرس کو بھی زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے سے روکنا چاہتی ہے مگر یہ اس کا علاج ہر گز نہیں ہے۔

اس کا علاج کیا ہے اور سندھ سمیت دیگر صوبے لاک ڈاؤن کے بعد کیا حکمت عملی لیکر آئیں گے۔ اس پر بحث جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ندیم ملک کے پروگرام میں تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے بعد کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں مگر تاحال ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لاک ڈاؤن پندرہ مارچ سے شروع ہونا چاہیے تھا۔ اگر وقت پر فیصلہ ہوجاتا تو آج بہت سارے مسائل کھڑے نہ ہوتے۔ اس کو مزید واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت زائرین کے بعد تبلیغی جماعت دوسرا بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔ کل تک تبلیغی جماعت سے وابستہ چونسٹھ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ ( یہ تعداد اب سو سے زائد ہے)۔

مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے باعث پیش آنے والی مشکلات اور غریب گھرانوں کو راشن کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں پر بھی تفصیل سے بات کی۔ آپ اس ویڈیو میں سن سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube