ہوم   > بلاگز

شریعت نےاحتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیاہے، مفتی تقی عثمانی

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نماز جمعہ مختصر کرنے کی ہدایت

مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسباب چھوڑنا توکل نہیں۔ وبا کی صورت میں شریعت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مسلسل عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جارہی ہے اور خاص طور پر ایک جگہ اکھٹے ہونے کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔

سماء ٹی وی کے اینکر پرسن ندیم ملک نے ان احتیاطی تدابیر سے متعلق اسلام کا نقطہ نظر معلوم کرنے کیلئے مفتی تقی عثمانی کو اپنے ٹاک شو میں مدعو کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ شریعت محمدی نے وبا کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسباب چھوڑنا توکل نہیں۔ اسباب اختیار کرنے کے بعد توکل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے آئمہ کرام اور عوام سے اپیل کی کہ جمعے کا خطبہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جائے اور صرف فرض نماز باجماعت ادا کی جائے، اس کے علاوہ سنتیں اور نقل گھر میں بہتر ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سلام کرنا زیادہ اہم ہے۔ مصافحہ فرض یا واجب نہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیمار شخص کا مسجد جانا مناسب نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube