ہوم   >  بلاگز

کے فور منصوبے سے متعلق حقائق اور مسائل

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2020 | Last Updated: 1 week ago

سال 2002 میں شروع ہونے والا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا

کراچی میں فراہمی آب کے منصوبے کے فور سے شہر والوں کو بہت توقعات ہیں۔ سال 2002 میں شروع ہونے والا منصوبہ 18 سال گزارنے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، اب تک منصوبے پر گیارہ اعشاریہ آٹھ ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں سماء ڈیجیٹل کے رپورٹر سہیل رب خان نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اس منصوبے کی تاخیر جانے کے لئے کمیٹوں پر کمیٹیاں بنائی لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ 18 سال میں منصوبے کا ایک فیز بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ 2002 میں اس منصوبے کی سروے لاگت 33 ملین تھی،2005 میں اس منصوبے کا پی سی ٹو بننا تھا۔ 2007 میں اس کی فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ اس منصوبے کے 9 روٹ تیار کئے گئے۔

منصوبے کا پہلا فیز260 ایم جی ڈی سال 2018 میں مکمل ہونا تھا لیکن اب تک ایک فیز بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ سال 2019 اگست سے منصوبے پر کام مکمل بند پڑا ہے۔

امکان ہے کہ رواں موسم گرما میں بھی کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube