Tuesday, October 27, 2020  | 9 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بلاگز

ویڈیو: خلیل الرحمان قمر اور اویس توحید کا گرماگرم مکالمہ

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 9 months ago

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر آج کل اپنے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے باعث موضوع بحث ہیں اور ان کے خیالات پر معاشرے کا ایک حصہ شدید نالاں ہے مگر وہ ہر پلیٹ فارم پر اپنے نقطہ نظر کا بھرپور دفاع کرتے نظر آرہے ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ کے میزبان بیرسٹر احتشام نے خلیل الرحمان قمر، طاہرہ عبداللہ اور اویس توحید کو مدعو کیا۔ پروگرام کے تینوں میزبانوں کے مابین بھرپور مکالمہ ہوا اور کئی مواقع پر فریقین کے لہجے میں تلخی بھی نظر آئی۔

اویس توحید اور طاہرہ عبداللہ نے ایک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے اپنے ڈراموں میں عورت کے حیا کو لباس سے جوڑ دیا ہے جبکہ خلیل الرحمان قمر نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کا بالکل قائل نہیں کہ عورت کی حیا کو محض لباس سے جوڑ دیا جائے۔

اویس توحید نے نقطہ اٹھایا کہ ڈراموں میں خواتین کو ہمیشہ مظلوم اور محتاج دکھایا جاتا ہے حالانکہ بڑے شہروں میں موجود خواتین کے ہاسٹلز اس بات کی گواہی ہے کہ چھوٹے شہروں کی خواتین بھی اب معاشی خود انحصاری کی جانب گامزن ہیں اور اپنے حقوق کا تحفظ کر رہی ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اویس توحید نے میرے ڈرامے نہیں دیکھے۔ میں نے خواتین کو کسی طرح ڈکٹیٹ کیا اور نہ ہی خود انحصاری کی مخالفت کی ہے مگر ہم آزادی اور خودمختاری کے نام پر معاشرے کی جڑیں کھوکھلے نہیں کرسکتے۔ کچھ لوگ انگریزی کتابیں اور مغربی کلچر پڑھ کر اس کی روشنی میں سوچتے اور بات کرتے ہیں۔

طاہرہ عبداللہ نے اپنی باری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کلچر اور فضیلت کی باتیں سن سن کر پک گئے ہیں۔ خواتین سے باقاعدہ نفرت سکھائی جاتی ہے۔ انہیں کاروکاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تینوں مہمانوں کے درمیان مختلف سوالات پر گرما گرم مکالمہ ہوا۔ سنئے اس ویڈیو میں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube