ہوم   >  بلاگز

فروغ نسیم کس کے کوٹے پر وزیر بنے

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

متحدہ قومی موومنٹ نے جب سے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، اس وقت سے یہ سوال حل طلب ہے کہ دوسرے وزیر فروغ نسیم نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا اور آخر فروغ نسیم کو کس کے کہنے پر وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں میزبان ندیم ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری سے سوال کیا کہ کیا فروغ نسیم ایم کیو ایم کے کوٹے پر وزیر بنے ہیں۔ اس کے جواب میں فیصل سبزواری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شروع سے آخر تک موجود رہا۔ ہم نے کسی بھی موقع پر فروغ نسیم کا نام وزارت کیلئے پیش نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے تحریک انصاف سے وزارت قانون مانگی۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ فروغ نسیم متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل تھے۔ ان کو متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر ہی سینیٹر بنایا گیا مگر ان کی وزارت کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ کچھ لوگوں کی قابلیت دیکھ کر ان کو وزارت دی جاتی ہے اور میں نے کابینہ اجلاس میں دیکھا کہ فروغ نسیم اپنے شعبے کے ماہر ہیں۔ اس لیے وہ اس کے مستحق ہیں۔ 

ندیم ملک نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آخر فروغ نسیم کس پارٹی کے وزیر ہیں۔ زرتاج گل اس کا تسلی بخش جواب نہ دے پائی۔

WhatsApp FaceBook
PTI

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube