ہوم   >  بلاگز

شیخ رشیدحلفاًمیری باتوں کی تردید کریں، حریم شاہ کاچیلنج

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago

گزشتہ کچھ عرصے سوشل میڈیا ایپ پرویڈیوزبنانے والی ’’ٹک ٹاک گرلز‘‘ حریم شاہ اورصندل خٹک کا کافی شہرہ ہے اور یہ شہرت عام ویڈیوز کے بجائے سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے حاصل ہوئی۔

حریم شاہ کے خبروں میں اِن رہنے کی حالیہ وجہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ مبینہ آڈیو کال ہے جوسوشل میڈیا پرلیک ہونے کے بعد سے وائرل ہے اوراس حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

سماء کے سینیئر اینکر پرسن ندیم ملک نےحریم شاہ کو اپنے پروگرام “ندیم ملک لائیو” میں بلایا اور سوشل میڈیا پر وائرل اس آڈیو کال سمیت ٹک ٹاک کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں اور دعوؤں کی حقیقت جاننے کیلئے مختلف سوال کیے۔

شیخ رشید کی لیکڈ کال کا پس منظربتاتے ہوئے حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ شیخ صاحب کی ویڈیوکال میری دوست نے غصے میں آ کر لیک کی تھی۔ حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ میری دوست شیخ صاحب کے نکاح میں ہے۔ نام پوچھنے پرحریم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں موجود ہوں وہاں سے دوست کا نام نہیں لےسکتی۔ شیخ رشید نے میری دوست سے نکاح متعہ کر رکھا ہے۔ اصرار پر حریم نے کہا جب تک شیخ صاحب خود نام نہ بتائیں میں لڑکی کا نام نہیں بتاؤں گی۔

واضح رہے کہ نکاح متعہ ولی کی موجودگی یا غیر موجودگی میں کیا جانے والا ایک ایسا نکاح ہے جس کی مدت کا تعین فریقین خود کرتے ہیں، یہ معین مدت ایک یا کئی روز، کئی ماہ یا سال ہوتی ہے جس کے اختتام پر خود بخود علیحدگی ہو جاتی ہے یا اگر مرد باقی ماندہ مدت بخش دے تب بھی عورت نکاح سے آزاد ہو جاتی ہے مگر شرائط کے ساتھ عدت پوری کرنی پڑتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کی لیکڈ آڈیو کال سے متعلق سوال پر بھی ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ یہ آڈیوکسی کے موبائل میں تھی اور پاکستان سے لیک ہوئی ، میں پاکستان میں موجود نہیں ہوں۔ میں نے کسی کی عزت کو خراب نہیں کیا نہ ہی بلیک میل کیا۔ جو بات سچ ہو گی وہ بتاؤں گی چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا رہنما ہو۔ پی ٹی آئی کو کوئی رہنما بتائے کہ میں نے اسے بلیک میل کر کے فائدہ حاصل کیا ہو؟۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید کا معاملہ ذاتی نوعیت کا تھا اور میری دوست نے غصے میں آ کر ویڈیو لیک کی۔ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو بنانے پر شیخ صاحب کو اچھا نہیں لگا تھا اور انہوں نے اعتراض کیا تھا کہ ایسا کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا۔

شیخ رشید نے کس تعلق سے آپ کے ویڈیوز بنانے پر اعتراض اٹھایا؟ اس سوال کے جواب میں حریم نے کہا کہ وہ ہمارے بہنوئی ہیں۔

مستقبل میں کوئی اور ویڈیوجاری کرنے سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ شیخ صاحب کہیں گے تو اسی وقت پاکستان آجاؤں گی، آپ آمنے سامنے بیٹھ کر بات کروا دیجئے گا۔جس بات میں جتنی صداقت ہوئی سامنے آجائے گی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں میں نے کہیں شیخ رشید حلفا ان کی تردید کریں یا میرے منہ پربیٹھ کر جواب دیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی تصاویر کے پس پردہ مقاصد سے متعلق سوال پر حریم نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جنہیں ووٹ دیا اور ساتھ کھڑی ہوں،سوشل میڈیا پر میرا نام لیکرعمران خان کے حوالے سے کی جانے والی باتیں بالکل غلط ہیں۔ میرے ساتھ ویڈیوز بنانے والوں کو ہاتھ پکڑ کر کھینچ کر نہیں لائی تھی کہ پلیز میرے ساتھ ویڈیو بنائیں، فون کالز کرنے والوں کو اپنا نمبرنہیں دیا کہ میرے ساتھ رابطہ کریں، بلیک میل کرنا چاہوں تو کوئی مطالبہ کروں ، پی ٹی آئی کا کوئی وزیر بتا دے کہ میں نے ایسا کچھ کیا ہو۔

ٹک ٹاک اسٹار نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ حریم شاہ کے پاس راز ہی وہ وزراء کو بلیک میل کرے گی، مجھے جس سے مسئلہ ہوا چاہے وہ مشیر ہو یا وزیر ، مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں خود منہ پرآ کر بات کروں ۔ اس دورمیں جس سے بھی رابطہ ہو سب آپ کے موبائل فون میں محفوظ ہوتا ہے۔

دفتر خارجہ یا ٹاپ سیاسی رہنماؤں تک رسائی کیسے ممکن ہے؟ اس سوال پر ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ دفترخارجہ ایک عام شہری کی حیثیت سے گئی تھی اور سیکیورٹی کے مراحل سے گزر کراندرگئی تھی۔ کوئی خاص شخص نہیں جس کا نام لوں نہ اندر جانے میں کسی نے مدد کی، میں خود اندرداخل ہوئی تھی۔

پروگرام میں شریک وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے حریم شاہ کی باتوں پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی فیملی سےتعلق رکھتی ہوں اور میرا یہاں تک پہنچنا میرے طبقے کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، میں ایسی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ زرتاج گل کی بات کسی حد تک صحیح ہے، ذاتی معاملات ڈسکس نہیں کرنے چاہیئں لیکن ہمیں حکومت سے جواب چاہیے کہ حریم شاہ دفتر خارجہ تک کیسے پہنچیں، ایسے تو میں وہاں نہیں جاسکتا تو وہ کیسے پہنچیں۔ دوسرا پہلو صحافی (مبشر لقمان ) کے جہاز میں بیٹھ کر ویڈیوز بناناہے، تو کابینہ کے سینیئروزیر کس طرح سے پھر بھی حریم شاہ سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں؟۔ ملکی سلامتی کے پیش نظروزیراعظم کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور بطور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی پوچھنا چاہیے کہ ایسے کیسے وہ وہاں چلی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube