Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کاامکان نہیں،اے ڈی بی

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ بھارتی معیشت تنزلی کا شکار ہوگئی۔

اے ڈی بی نے ایشیائی ممالک کی معاشی صورتحال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق  19-2018 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.3 فیصد رہی۔ موجودہ سال 20-2019 میں معاشی استحکام کے آثار نظر آرہے ہیں تاہم فی الحال عوام کی مہنگائی سے جان چھوٹنے والی نہیں۔ پاکستان میں اِس سال خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی معاشی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ بھارت میں اِس سال معاشی شرح نمو 6.5 فیصد کے بجائے 5.1 فیصد رہے گی۔ موجودہ سال کے دوران چین کی معیشت کو بھی سست روی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال ایشیائی ممالک کی مجموعی معاشی شرح نمو 5.4 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube