ہوم   >  بلاگز

ابھی نندن اور بھارتی مِگ 21 کا تصویری سفر

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: کوکب مرزا

پی اے ایف میوزیم کراچی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ڈمی ، اس سے ملنے والے سامان اور جنگی طیارے کی باقیات کو مستقل طور پررکھ دیا گیا ہے۔

رواں سال 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستانی حدود میں گرنے والے مِگ21 کے زندہ بچ جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا جسے 2 روز بعد وزیراعظم عمران خان کے احکامات پررہا کردیا گیا۔

صرف ڈمی اور سامان نہیں، پاکستان ائر فورس نے 27 فروری کوبھارت کیلئے ’’سرپرائز ڈے ‘‘قراردیا تھا، اب اس دن کے حوالے سے کی جانے والی میڈیا کوریج، پس منظر سمیت مختلف چیزوں سے سجی پوری ایک گیلری شائقین کی منتظرہے جس کا افتتاح گزشتہ ہفتے ائرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کیا۔

عوام کی بڑی تعداد ’’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ‘‘ میں رکھی گئی اشیاء میں بھرپوردلچسپی لے رہی ہے۔ تصویری جھلکیاں دیکھیے۔

 

آغاز میں مِگ 21 کی باقیات کے ساتھ لکھی جانے والی عبارت ’’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ہماری پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کا ثبوت ہے ‘‘۔

 

داخلی دروازے پر لکھی گئی عبارت ’’سرپرائز جس نے دشمن کو رلا دیا‘‘۔

 

ایک دیوار واقعے کی میڈیا کوریج سے متعلق ہے جس میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو کوریج کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

 

 

 

وِنگ کمانڈر ابھی  اور متعلقہ سامان

 

 

چائے کے اس کپ کو کوئی نہیں بھول سکتا، ابھی نندن نے پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کی گئی چائے کو فنٹاسٹک قراردیا تھا جس پر بعد ازاں ڈھیروں میمز بنیں اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوئے۔

 

ستائیس فروری کو بھارت کے 2 جنگی طیارے گرانے کی منظرکشی اور تفصیلات

 

دیوار پر مختلف تختیاں آویزاں کر کے بھی بھارتی عزائم ناکام بنانےکو خوب اجاگر کیا گیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا اقدام دنیا بھر میں سفارتی سطح پر سراہا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Operation swift retort , Abhinandan, india, Pakistan , balakot air strike , PAF Museum
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube