ہوم   >  بلاگز

لاہور:زائرین میاں میرکے396ویں عرس کیلئے پہنچ گئے

1 week ago

لاہور میں صوفی برزگ حضرت مياں ميرقادری رحمتہ اللہ عليہ کےعرس کي تقريبات کا آغازہوگيا۔ زائرین کی بڑی تعداد مزار پر حاضري دے رہی ہے۔

تصوف کی دنيا ميں میاں میر کا منفرد مقام ہے۔ ان کا عرس شروع ہوتے ہی مزار کی رونقیں کئی گنا بڑھ گئیں جہاں روحانی فیض کی تمنا لئے زائرین کی بڑی تعداد ملک بھر سے پہنچ کرعقیدتوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔

 

رسم چراغ سے عرس کا آغاز قديم روايت ہے اورچراغ روشن کرنے والے زائرين يہاں آکر منتيں مانگتے ہيں۔کہا جاتا ہے کہ برصغیر پاک و ہند کی اس نامور ہستی کی دعا میں ایسی تاثیر تھی جو مغل شہنشاہ جہانگيرکوبھی ان کے در پرکھینچ لائی تھی۔

 

 

حضرت مياں مير کے 396 ویں عرس کی تقریبات دو روزجاری رہیں گی۔

 

 

ان کا شجرہ نسب حضرت عمر رحمتہ اللہ عليہ سے ملتا ہے۔ میاں میرمغل بادشاہ شاہجہاں کے سب سے بڑے بیٹے کے اتالیق بھی تھے۔

 

حضرت میاں میر کا انتقال 1635 میں 88 سال کی عمر میں ہوا۔ان کے مزار پرمسلمان اور سکھ دونوں حاضری دے کر عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔

نوٹ : آن لائن کی یہ تصاویر لاہورمیں شدید سموگ سے قبل بدھ 6 نومبر کولی گئی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Hazrat Mian Mir , Urs , Lahore, shrine