Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > بلاگز

تھر میں بارش کےپانی سے تیار سبزیاں مارکیٹ میں دستیاب

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2019 | Last Updated: 10 months ago

کھاد اور زرعی ادویات سے پاک سبزیوں کا ذائقہ لاجواب

تھرپارکر میں بارش کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں تیار ہو کر مارکیٹ میں آگئی ہیں۔

کھاد اور زرعی ادویات سے پاک ان سبزیوں کا ذائقہ لاجواب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سبزيوں کی مانگ ميں اضافہ ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی سے تیار ہونے والی سبزیاں بہت زبردست ہوتی ہیں جبکہ ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے جسے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

سبزی فروش کے مطابق یہاں کی سبزیاں کھمبی سے لے کر گوار اور ٹنڈے سب کیمیکل سے پاک ہیں۔ یہ صرف بارش کے پانی کی طاقت پر تیار ہوتے ہیں۔

تھر کے مختلف شہروں میں یہ سبزیاں فروخت ہو رہی ہیں جب کہ بڑے شہروں کو بھی ان کی فراہمی جاری ہے۔

ان سبزیوں سے اچار بھی تیار کیا جاتا ہے جب کہ ان سبزیوں کے استعمال سے لوگوں میں غذائیت کی کمی دور ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Vegetables, Tharparkar, rain water,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube