Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > بلاگز

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات کا شکار

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات کا شکار ہے۔ جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے مالکان،مزدور اور خریدار پریشان ہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سما کے پروگرام سوال میں بتایا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سہولیات فراہم کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر...

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات کا شکار ہے۔ جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے مالکان،مزدور اور خریدار پریشان ہیں۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سما کے پروگرام سوال میں بتایا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سہولیات فراہم کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر جی ایس ٹی نافذ کرنا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ یہ صنعت لوکل کاروبار نہیں کرتی بلکہ ملک سے باہر بھیجتی ہے، اس لئے  جی ایس ٹی نافذ نہیں ہوتا۔

انھوں نے بتایا کہ ابھی جی ایس ٹی 17 فیصد ہے،پچھلے دور حکومت میں صرف 2 فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا تھا جو ابھی تک واپس نہیں ملا ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ یہ سب واپس ہوجائے گا،مگر ایسا ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ یہ بھی تجویز دی گئی کہ جی ایس ٹی کم کرکے 4 یا 5 فیصد کردی جائے۔

ٹیکسٹائل حکام نے بتایا کہ یہ صنعت پیداوار کرکے دیتی ہے اور اس لیے سہولیات بھی ملنی چاہئے۔

فیصل آباد میں کارخانہ بند کرنے کی وجوہات یہ بتائی گئی ہیں کپٹرے سے وابستہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریزاں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube