ایم کیو ایم ٹوٹنے کا مہاجروں پر کیا اثر پڑا؟

January 10, 2019

امریکا کی کلیو لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر برائے پبلک پالیسی اور ایڈمنسٹریشن عبید پاشا نے ایم کیو ایم ٹوٹنے سے مہاجروں کو ہونے والے نقصان اور فائدے پر پر تجزیہ پیش کیا ہے۔

عبید پاشا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ٹوٹنے سے مہاجروں کا نقصان یہ ہوا کہ جو نوجوان لڑکا ایم کیو ایم کے ساتھ جڑ جاتا تھا، وہ کچھ سالوں میں ترقی کرکے قابلیت کی بناء پر ناظم یا رکن اسمبلی بن سکتا تھا، یہ اب ممکن نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ متحدہ کے ٹکڑے ہونے سے مہاجروں کو موقع ملا ہے کہ وہ دوسرے لوگوں سے میل جول بڑھا سکیں اور خود کو پاکستان کے شہری سمجھ سکیں۔