Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ٹکٹ کی قیمت گھٹائیں تماشائیوں کی دلچسپی بڑھائیں

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پی ایس ایل تھری پر دنیابھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز لیکن یواے ای کے شائقین اسٹیڈیم سے دور۔۔ بڑے میچز کے دوران بھی کرسیاں خالی۔۔ دبئی اور شارجہ کےگراؤنڈز میں شائقین کا روایتی جوش وخروش ابھی تک نظر نہیں آیا۔۔ مقابلے ایک سے بڑھ کر ایک سنسنی خیز لیکن اسٹیڈیمز میں کھچاکھچ شائقین نظر نہیں آ رہے۔۔ جمعے کو تعطیل ہونے کے باعث جمعرات اور جمعہ کو تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمدقدرے حوصلہ افزا رہی پر پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں اسٹیڈیم عوام سے اس قدر نہ بھر سکا جتنی توقع کی جارہی تھی ۔۔۔۔ دبئی اور شارجہ میں زیادہ تر مزدور پیشہ پاکستانی مقیم ہیں اور عام دنوں میں میچز ہونے کے باعث وہ اسٹیڈیم کا رخ کرنے سے قاصر ہیں۔اورستم بالائے ستم یہ کہ پی سی بی نے شارجہ اسٹیڈیم میں بیس درہم سے دوسو درہم تک کے ٹکٹ رکھ دیئے جبکہ دبئی میں بیس سے دوسو نوے درہم مالیت کے ٹکٹ رکھے گئےتھے۔۔ جنرل انکلوژز کے ٹکٹ بیس اور چالیس درہم کے رکھے گئے ۔۔۔

خلاف توقع اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی کم تعدادکو دیکھتے ہوئے کرکٹرز بھی اس جوش سے نہیں کھیلتے جس جوش سےکھیلنا چاہئے۔۔ ایسے میں لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بھی ایک انٹرویومیں شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ پہلےدو سیزنز اچھے رہے تھے لیکن اس مرتبہ شائقین کی دلچسپی میں کمی سمجھ سے باہر ہے۔۔  پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل پاکستان میں ہونے سے شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے اور ہر کوئی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنےکا خواں ہےلیکن یہاں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ کی قیمت زیادہ رکھ کر شائقین کے جوش وخروش پر پانی پھیر دیا ہے ۔۔

پی سی بی کو ورلڈ الیون کے دوران مہنگے ٹکٹ رکھ کر اندازہ ہوگیا کہ جب اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھراہونے کے بجائے انکلوژرزخالی نظر آئے تو یہ بہتر نہیں ۔۔۔ ورلڈ الیون کے دورے کے بعد میچز کے ٹکٹوں کی قیمت کا زیادہ ہونے کا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعتراف بھی کیا ۔۔۔ اور اس بات کا یقین دلایا کہ آئندہ پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ کم قیمت ہوں گے لیکن لاہور میں ہونے والے پلے آف کے میچز کے ٹکٹ کی قیمت پھر زیادہ رکھ دی گئی جبکہ کراچی میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت پی سی بی نے ایک ہزار، چار ہزار، آٹھ ہزار اور بارہ ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ پی سی بی کے عہدیداران کو عقل کے ناخن لینا چاہیئے کہ جنرل انکلوژرز میں زیادہ تر اسٹوڈنٹ یا مزدور طبقہ کے لوگ بیٹھ کر میچ دیکھتے ہیں اب اس مہنگائی کے دور میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے رکھنا شائقین کرکٹ کے ساتھ زیادتی ہے ۔۔۔ یواے ای میں بھی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھ کر پی سی بی نے دیکھ لیا کہ تماشائیوں کی کتنی کم تعداد اسٹیڈیم آئی ۔۔ اب کراچی اور لاہورمیں ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھ کر یہ ثابت کردیاہےکہ پی سی بی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں لانےکےلئے سنجیدہ نہیں بلکہ پیسہ بنانے میں سنجیدہ ہے۔۔۔

پی سی بی کے اقدامات کرکٹ کے دیوانوں کو اسٹیڈیم لانے کے نہیں بلکہ کرکٹ سے دور کرنےکے ہیں پی سی بی کے کرتادھرتا افراد کو چاہیے کہ پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرسکیں ۔۔ کرکٹ کے دیوانوں کے سامنے دیواریں کھڑی کرنا دانشمندی ہرگز نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube