تم بےحس ہو، ذرا بھی میرا خیال نہیں

By: Samaa Web Desk
August 13, 2017

6a0147e41f3c0a970b01b7c7967a42970b

تحریر: مہوش اظہر

ساتھ والے فلیٹ سے مسلسل رونے کی آوازیں آرہی تھی۔ غور کیا تو اندازہ ہوا کہ پڑوس والی خاتون رو رہی ہیں۔ پھر ان کے شوہر کی آواز آنے لگیں۔ وہ خاتون کو چپ کروانے کی کوشش کررہے تھے لیکن پھر اچانک لڑنے کی آوازیں آنے لگی۔ شاید بیگم کو منانے میں ناکامی پر اب وہ غصہ کر رہے تھے۔ لڑائی کا یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا۔ دیگر پڑوسی بھی کان لگائے سن رہے تھے۔ تم بے حس ہو، ذرا بھی میرا خیال نہیں، ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہو، میری کوئی اہمیت ہی نہیں۔ مجھے نہیں رہنا تمھارے ساتھ، میکے جارہی ہوں، پڑوسی خاتون چیخ چیخ کر پر اپنے شوہر سے کہہ رہی تھیں۔ بچارے زندہ اور محروم سسرالیوں پر بھی غصہ اتارا۔ ماں کو روتا دیکھ کر ان کے تینوں بچے بھی زار و قطار رو رہےتھے۔

غصے میں آگ بگولہ شوہر نے جب میکے کی دھمکی سنی تو اسکا لہجہ التجا والا ہوگیا۔ یار ایسا مت کرو، قسم سے آئندہ ایسا نہیں ہوگا، دفتر میں بہت کام تھا، میرے دماغ سے نکل گیا۔ بس اس بار معاف کر دو۔ ہم کھانا کھانے باہر چلتے ہیں۔ تمھیں اچھا سا جوڑا بھی دلواتا ہوں۔ لیکن خاتون کچھ سننے یا ماننے کو تیار ہی نہیں، خفا سخت خفا۔ شروع شروع میں تو برابر سے آنے والی ان آوازوں سے کوفت ہو رہی تھی۔ پھر اچانک دلچسپی ہونے لگی کہ آخر ماجرہ کیا ہے جو اتنا واویلا مچایا جارہا ہے۔ معلوم ہوا کہ پڑوسی صاحب اپنی اہلیہ محترمہ کی سالگرہ بھولنے کا جرم کرگئے ہیں۔ اور تو اور دفتر سے بھی بہت تاخیر سے گھر آئے۔ نہ رات گئے بارہ بجے بیگم کو "وش" کیا۔ نہ سرپراز تحفہ لائے۔ نہ پھول دیئے۔ پھر کیا تھا خاتون کا صبر جواب دے گیا۔ ادھم مچا کر پورا محلہ سر پر اٹھالیا۔ کئی گھنٹے روئیں، پھر لڑائی اور پھر روٹھ کر میکے جانے کی نوعبت آگئی۔

divorced-family-babies

یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ نہیں۔ نہ ہی ایسا پہلی بار کسی جوڑے کے ساتھ ہوا تھا۔ بیگمات کی سالگرہ بھول جانے پر اکثر اس قسم کے جھگڑے معمول ہوتے ہیں۔ بعص اوقات تو شوہر حضرات کی جان پر بن آتی ہے۔

شاید انہی معاملات کو دیکھتے ہوئے جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے ساموآ میں قانون بنایا گیا ہے۔ جس میں سالگرہ کا دن بھولنے پر شوہر حضرات پر قانونی جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ کسی بھی خاتون کا شوہر اگر اس کی سالگرہ کا دن بھول جائے تو اُس کی بیوی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حکومت سے شکایت کرے جس کے بعد مرد کو قانونی جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت شوہر کی تنخواہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانہ کی رقم کا تعین کریگی۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.