ہوم   >  بلاگز

مدرز ڈے اور موجودہ دور کی مائیں

SAMAA | - Posted: May 13, 2017 | Last Updated: 3 years ago
Posted: May 13, 2017 | Last Updated: 3 years ago

best-mother-day-pic5

قارئین اِس بات سے تقریباً ہر ذی شعور بخوبی آگاہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ماں کا مقام ومرتبہ کس قدر اہمیت کا حامل ہے ہمارے مسلم معاشرے میں اِس مقدس رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہماری دینی تعلیمات میں موجود ماں کے قدموں تلے جنت کی خوشخبری سنائے جانے سے لگایا جاسکتا ہے.  ماں اُس عظیم رشتے کا نام ہے جس میں قدرت کی جانب سے ممتا کے شفقت بھرے احساس کو کبھی نہ ختم ہونے والے جذبے سے سرشار رکھاگیا ہے اور دنیا میں موجود ہر رنگ ونسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اِس مقدس اور پاک رشتے کی عظمت و اہمیت سے بخوبی واقف ہیں.  یہی وجہ ہے کہ ہرسال دنیا بھر میں عقیدت و شکرگزاری کے جذبے سے سرشارماں جیسے مقدس رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے.  جیساکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ماں ہی وہ پہلی درسگاہ ہے جہاں سے دنیا میں آنے والا ہر انسان اپنی زندگی کا پہلا سبق لیتا ہے جس کے بعد ساری زندگی وہ اُسی سبق کی روشنی میں اپنی زندگی کی راہیں متعین کرتا ہے .  لہذ ا ہر دور میں ماں کا کردار معاشرے کی پرورش اصلاح اور اُسکی تربیت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے .  جہاں اللہ رب العزت نے جنت جیسے اعلیٰ مقام کو ماں جیسی عظیم ہستی کے قدموں میں لاکر اُس کے رتبے کوارفع و اعلیٰ بنا دیا  وہاں معاشروں کی پرورش اور اُسکی اصلاح و تربیت کی مشکل ترین ذمہ داری بھی اُس کے کاندھوں پر ڈال دی۔

Pakistan%20-%20mother%20and%20child333

  آج اگرہم دنیا میں معاشرتی رویوں اوراُسکے بگاڑ کا جائزہ لیں تو ہمیں یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ آج ماں جیسی عظیم ہستی اپنی ذمہ داری سے نہ صرف غفلت برت رہی ہے بلکہ اپنے منصب سے روگردانی بھی کرتی نظر آتی ہے . یہی وجہ ہے کہ آج ہرطرف رشتوں کے تقدس کی پامالی آپس میں باہمی انتشار نفسانفسی آپس کی رنجشیں خود غرضی جیسے معاشرتی رویے ہر سو پھیلے نظر آتے ہیں کسی رشتے میں احساس نام کی چیز باقی نہیں رہی ہے۔

mothers_day_12-600x6005
آج ماؤں کی اکثریت اولاد کی دوست بن کر نئے رواجومیں ڈھلنے کی تگودوگ میں لگی خود کو عزت و احترام اور مرتبے کی چادر سے آزاد کرچکی ہے .  قارئین یقینا یہ بات آپکے مشاہدے میں ہوگی کہ آج کل مائیں اپنی اولاد خاص کر لڑکیوں کی سہلیاں بن کر  اُن کی تباہ کاریوں کی ہمراز بنیں  اُن کی صحیح پرورش سے منحرف ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے گھرمیں اولاد کی نافرمانی اور بڑوں سے بدسلوکی و بداخلاقی جیسے نظریات عام ہورہے ہیں باپ کے سامنے بیٹا سینہ تان کرکھڑا نظر آتا ہے تو بیٹی ماں کو آنکھیں دکھاتی نظر آتی ہے۔

images2

اولاد کی صحیح طور پر تربیت نہ ہونے کے باعث نئی نسل خود کو عضو بے کار بنائے بیٹھی ہے ہمارے معاشرے میں موجود کتنے ہی خاندان ایسے ہیں جن کی صحیح طور پر تربیت نہ ہونے کے باعث لڑکیاں گھر کی امورِخانہ داری سے ناواقف ہیں جنھیں ڈھنگ سے گول روٹی تک بنانا نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ ایسی صورتحال میں جب ایسی تربیت میں بچیوں کی شادی کیجاتی ہے تو سسرال میں اُمورِ خانہ داری میں مکمل نااہل ہونے کی صورت میں سسرال والوں کی باتیں سننی پڑتی ہیں اور بات لڑائی جھگڑوں سے شروع ہوکرطلاق جیسے انتہائی اقدام تک جا پہنچتی ہے یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں آج طلاق کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی ذمہ دار آج کے دور کی وہ مائیں ہیں جو اپنی اولادوں کی اچھی تربیت کرنے میں کوتاہی سے کام لیتی آئی ہیں۔

happy-mothers-day
قارئین کسی بھی معاشرے کو اعلی و بلند اقداروں میں ڈھالنے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تربیت بلند افکار اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کو سامنے رکھ کر کیجائے جس کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کی تربیت کرنے والی ماں اپنامثبت کردار ادا کرے تبھی ہم اپنے معاشرے سے جہالت ناانصافی اور دیگر منفی رویوں سے چھٹکارہ پاسکیں گے . آج انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ دور میں ماں اپنے اِس اہم فرض سے انتہائی حد تک غافل ہے آج یہ مقدس رشتہ نہ صرف اپنے منفی رویوں کے باعث شدید عتاب کاشکار ہے بلکہ اولادوں کی ٹھیک تربیت نہ ہونے کے باعث معاشرے میں موجود برائیوں کا ذمہ داربھی ہے۔

index1

لہذا مدرڈے کے حوالے سے میں آج کی ماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے اُن سے عرض کرنا چاہونگا کہ خداراماں کے اِس عظیم رشتے کویوں رسوا نہ ہونے دیں زمانے کے چلن میں خود کو اولادوں سے آگے مت جانے دیں آپ اپنے منصب پر فائض ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں آپ کے کاندھوں پر اللہ رب العزت نے جو ذمہ داری ڈالی ہے اسے نبھانا آپ کا اولین فرض ہے بحیثیت ایک اولاد کیلئے جنت کمانے کا واحد ذریعہ آپ ہی ہیں لہذا اُن سے اُن کا یہ ذریعہ مت چھینیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube