Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شکریہ میرا بلاگ پڑھنے کا۔!

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Thank-You-Kids-Horizontal

سبزی والے سے ذرا سستی اکھٹی سبزی لے لی کہ ہفتہ بھر سکون سے گزر جائے ،  تھیلوں کا کافی وزن ہو گیا ، اپارٹمنٹ کے نیچے چوکیدار کا بچہ کھڑا تھا اشارے سے بلایا کہ تھوڑی مدد کر دے ، بچہ سامان اٹھا کے اوپر دروازے تک چھوڑنے آگیا، راستے میں اور سامان چھوڑنے کے بعد میں نے بڑے پیار اور عاجزی سے بچے کو تھینک یو کہا،بچہ بڑا خوش ہوا، اگلی بار سامان لاتے ہوئے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی تو اس بار خود وہی بچہ بھاگتا ہوا آیا اور کہنے لگا باجی چھوڑ دیں سامان میں پہنچا دیتا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ ذرا سے شکریہ کے دو بول بولنے سے بچہ خوشی خوشی اس بار بغیر کہے مدد کرنے کو آگیا۔

شکریہ

سمجھ لیں کہ شکریہ ادا کرنا ، مزید حاصل کرنے کی ٹرِک ہے۔اور یہ ٹرِک سب سے زیادہ آپ کے اپنے بچوں پہ کام کرے گی، جب بچے اپنا چھوٹا موٹا کام اپنے ہاتھ سے کریں تو تعریف کیجئے اور ان کو تھینک یو کریں، مثلاً اسکول سےگھر آئیں اور شوز، بیگ جگہ پہ رکھیں  یا کھانا لگوانے میں آپ کی مدد کروائیں تو آپ برے پیار سے تھینک یو کہہ دیں اس طرح وہ اگلی بار خود یہ کام کرتے رہیں گے۔  یہی ٹرِک بہو بیگم پہ بھی بڑی کار آمد ثابت ہو اگر ساس ہلکی پھلکی تعریف کے ساتھ اس کا شکریہ بھی ادا کرتے تو اس میں ساس کا ہی فائدہ ہوتا ہے مگر یہ بات آج کل کی بہت سی ساس صاحبہ کے لئے انا کا مسئلہ ثابت ہوتی ہے۔

thank-you

میری زندگی کا بڑا خوشگوار سا تجربہ  ہے۔ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں مدد کے لئے دن بھر کے لئے ایک سمجھدار بچی کو رکھ لیا، ایک دن میرے ساتھ میری والدہ کے گھر گئی، اپنی والدہ سے میں نے اس کی بڑی تعریف کی اور بتایا کہ یہ بہت مددگار ہے میرے لئے، والدہ نے اس کو شاباشی دی اور شکریہ ادا کیا تو وہ پھولے  نا سمائی اور مزید بڑھ کے میرے ساتھ کام کروانے لگی۔  خاتونِ خانہ بھی گھر میں کام کرنے والی ماسی کو مثبت رویے کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً شکریہ ادا کریں پھر دیکیھں وہ کیسے آپ کے سارے کام فٹا فٹ کرتی ہے بلکہ وہ کام بھی جو اس کی ذمہ داری نہیں ان میں بھی آپ کی مدد کرا دے گی۔

Kids shaking hands

آفس میں کام کرنے والے کولیگز آپس میں ایک دوسرے کو شکریہ ادا کریں اس طرح ماحول بھی خوشگوار رہتا ہے اور اور آپ کے کاموں میں بھی  مدد ملتی ہے۔ اکثر اداروں میں کام کرنے والے لوگ سوچتے ہیں کہ فلاں کام تو اس شخص کی ہی ذمہ داری تھا اگر کر دیا تو کیا ہوا، اور اکثر باس حضرات بھی  اپنے ماتحت افراد کے بارے میں ایسا ہی سوچتے ہیں جب کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہ شخص کامیاب رہا جس  نے اپنے ورکرز کو یا ملازموں کو عاجزی کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔

thank you 2

سڑک پہ مرد حضرات گاڑی چلاتے ہوئے اکثر بڑے جذبات ہوتے ہیں اور اگر کسی تنگ جگہ سے گاڑی گزارنی پڑے تو سامنے والے کو موقع دینا شان کے خلاف ہو جاتا ہے اور اگر کوئی موقع دے بھی دے تو بجائے شکریہ ادا کرنے کے برا بھلا کہتے گزرتے ہیں کہ کہاں سامنے آگیا تھا۔

how-to-say-thank-you-behind-the-wheel-48955_1

عام سے بات ہے کہ آپ اگر کسی شخص کا کوئی کام بنا دیں  جس سے اس کو فائدہ ہوتا ہو یا کسی شخص کو نقصان سے بچا لیں اور وہ پلٹ کے آپ کا شکریہ بھی ادا نا کرے تو اکثر آپ کسی تیسرے شخص سے اس کی اسی طرح برائی کریں گے کہ یار شکریہ کا ایک لفظ تک ادا نا کیا۔

thank u

رب تعالیٰ سے بڑھ کے اور کس کی بات کی جائے کہ جب اپنے رب کا شکر ادا کیا جاتا ہے تو وہ ہماری نعمتیں کئی گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے اسی لئے حکم ہے کہ نا شکری نا کرو بلکہ شکر ادا کرتے رہو۔بس جو عاجزی اپنے رب کے ساتھ اختیار کریں وہی اس کے بندوں کے ساتھ کریں تو اس میں فائدہ آپ کا ہی ہے۔ بس یہ بات ذہن میں بٹھا لیں کہ شکریہ کہنے کو تو ایک لفظ ہے لیکن اس کا فائدہ براہِ راست آپ کی اپنی ذات کو ہی پہنچتا ہے اور سامنے والے سے آپ اگلی بار کہیں بڑھ کے ہی فائدہ پاتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube