Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

وائرل کامیابی۔۔

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 5 years ago

6c

نعمان: استاد جی۔ ابا نکما ہونے کا طعنہ دیتے ہیں، کامیابی کا کوئی آسان فارمولہ بتادیں۔

استاد: بیٹا سب سے پہلے سوچیں آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟، اسے کاغذ پر لکھیں تاکہ آپ کو ہمیشہ یاد رہے، مقاصد کیسے کب حاصل کرنے ہیں اس کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردیں، پھر پلان بناکر پوری محنت سے مقصد پانے کی کوشش کریں، ہمت کبھی نہ ہاریں۔

نعمان: اس فارمولے سے کب تک کامیابی ملے گی؟

استاد: اچھی محنت کی تو بیٹا ایک دو سال لگیں گے۔

  6

نعمان: استاد جی ایک دو دن میں کامیاب ہونے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں؟

استاد: اچھا پھر ایسا کرو، پھٹے پرانے کپڑے پہنو، منہ پر پالش مارو، تھوڑا منہ لٹکا کر فر فر انگریزی بولو، ویڈیو بناؤ اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردو۔

 نعمان: استاد جی۔ اس سے کیا ہوگا؟

استاد: تو بیٹا ہیرو بن جائے گا، ویڈیو کے نیچے کیپشن لکھنا، مزدور بچے کا ٹیلنٹ، پھر دیکھ کتنی نوکریاں تیرے واسطے آئیں گی۔

نعمان: استاد جی، ابا نے پکڑلیا تو بہت ماریں گے۔

6a

استاد: نوکری پیسہ دیکھ یا ابا کی ڈانٹ دیکھ، اچھا چھوڑو ایسا کرو۔ نعمان گرو بن جاؤ، ایسے ایسے مشورے کاپی پیسٹ کرو کہ ماہر نفیسات بھی تمہیں فالو کریں۔

نعمان: کسی نے براہ راست ملاقات کا مطالبہ کرکے مشورہ مانگ لیا تو؟

استاد: بیٹا قسمت میں پٹائی لکھی ہو تو کوئی نہیں روک سکتا، ڈر لگتا ہے تو دوستوں کے ساتھ مل کر الٹی سیدھی مزاحیہ ویڈیو بناؤ، خیال رکھنا کوئی اسٹوری نہ ہو، بس سب ہنستے رہو، آخر میں اپنے گروپ کا نام دے دو، یا گھٹیا آواز میں گانا سنادو۔

نعمان: استاد جی، اس سے کامیابی ملے گی؟ نام ہوگا؟

استاد: نام تو ہوگا بیٹا۔ کامیابی کا معلوم نہیں۔

6b

نعمان: استاد جی۔ کوئی اور آئیڈیا بتائیں، یہ سارے مشکل لگتے ہیں۔

استاد: بیٹا تیری شکل اچھی نہیں، ورنہ تجھے بھی چائے والا کی طرح ایک تصویر پر نوکری کی آفر ہوجاتی، ہزاروں لڑکیاں فین ہوجاتیں۔

نعمان: استاد جی آپ تو طعنے نہ دیں، کچھ اور بتائیں۔

استاد: فیس بک پر اپنے آپ کو ہلاک کروادیں، لکھیں بلی کو بچاتے ہوئے اس کی گاڑ ی کھائی میں گرگئی اور موقع پر ہلاک ہوگیا، یہ اپنے گھر کا کمانے والا واحد شخص تھا، اس کی مدد کیلئے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھجوائیں۔

نعمان: استاد جی، یہ تو دو نمبری ہوگی، اچھا یہ بتائیں آپ اتنا سب کچھ جانتے ہیں، پھر بھی کامیاب نہیں ہوئے؟

استاد: بیٹا میں بھی شاید محنت کا اصل راستہ بھول کر شارٹ کٹ میں لگا ہوں۔ میں جانتا ہوں ایک تصویر، ویڈیو، پوسٹ کس طرح وائرل ہوتی ہے اور کس طرح چند دنوں بعد بے اثر ہوجاتی ہے، سب کامیاب، مشہور ہونا چاہتے ہیں لیکن دیر تک محنت کوئی نہیں کرنا چاہتا، نوجوانوں نے اپنا مقصد فیس بک لائیکس تک محدود کرلیا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube