Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

مشن لاک ڈاؤن

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2016 | Last Updated: 5 years ago

6

۔۔۔۔۔**  تحریر : عاقب منیار **۔۔۔۔۔

دو نومبر کو کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی کہتی ہے اسلام آباد بند ہوگا، ن لیگ کہتی ہے زبردستی کرنیوالے بند ہوں گے، شیخ صاحب کہتے ہیں بڑے چوروں کی سیاست بند ہوگی۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے لوگ ہیں جو طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔

تالے والے

بولٹن کا تالے والا کہتا ہے اسلام آباد بند کرنے کیلئے بڑے تالے خرید لئے جائیں، تحریک انصاف لاہور کے ظفر اقبال سے رابطہ کرسکتی ہے جس نے 2001 میں 67 سینٹی میٹر لمبا اور 96 کلو وزنی اسٹیل کا تالہ بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا، سنا ہے آج تک حکومتی توجہ سے محروم ہے، چونڈہ کے رضوان بیگ کا 7 کلو گرام وزنی 65 سینٹی میٹر لمبا لکڑٰی کا تالہ بھی یونہی پڑا ہے۔

6a 

سماجی کارکن

حال ہی میں ایک سماجی کارکن سے بات ہوئی، سوال پوچھا ن لیگ اور تحریک انصاف میں تصادم کا خدشہ ہے، آپ کیا رائے دیں گے؟، کہنے لگے دشمنوں کو پیار کرو کیونکہ یہ آپ کے سب سے بڑے فین ہوتے ہیں، سوال کیا اس سے احتساب کا مطالبہ تو مسترد ہوجائے گا، کہنے لگے سماجی تصادم تو نہیں ہوگا۔

6e

ممکری آرٹسٹ

نوجوان ممکری آرٹسٹ باسط علی سے بات ہوئی، میں نے سوال کیا تحریک انصاف اسلام آباد کیسے بند کرے گی؟، جواب دیا کنٹینرز لگا کر، اگر کسی نے نہ دیے تو؟، کہنے لگا پھر ٹریکٹر ٹرالی کی خدمات لی جائیں گی، اگر انکار کردیا تو پھر ٹرالی بولنے والا مدد کرے گا، پھر بھی بات نہ بنی تو واسطے دے کر منت سماجت کرکے اسلام آباد بند کرایا جائے گا۔

6c

سوشل میڈیا

انصاف ٹائیگرز اور ن لیگ لائنز گروپ مقابلے کو تیار ہیں، کوئی کہتا ہے اگر آپ عمران کے ساتھ نہیں تو کرپشن کے ساتھ ہیں، دونوں گروپ اپنے لیڈرز کو ہیرو آف نیشن کہتے ہیں، کرپشن کیخلاف جہاد، دھرنا ہوکر رہے گا، ایک طرف اور دوسری طرف، ن لیگی وزراء کے گرما گرم بیانات سوشل میڈیا پر چھائے ہیں۔

6d 

شاعر

دوستوں کو شاعری فارورڈ کرنیوالے علی بھائی عرف شاعر سے اسلام آباد بند کرنے کا سوال کیا تو مختلف مقبول اشعار کو دھرنے سے جوڑ دیا۔

راستے بند کئے دیتے ہو دیوانوں کے
ڈھیر لگ جائیں گے بستی میں گریبانوں کے

 تو پھر تصادم سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

راہِ سیاست میں ہیں بڑی احتیاطیں

یہاں لوگ ایک ایک قدم دیکھتے ہیں

آپ نے اس شعر میں عشق کو ہٹاکر سیاست پڑھا ہے، وہ بات سن کر ہنسنے لگے، سیاست میں ہر قدم عشق کی طرح پھونک پھونک کر جو رکھنا پڑتا ہے۔

تو پھر کیا عمران خان کو اس بار منزل ملے گی؟

آج تک تو میری کشتی نے نہ پائی منزل

قافلے سیکڑوں گم ہوگئے طوفانوں کے

6b

بابا جی

دو نومبر کو سب سے زیادہ شور میڈیا کا ہوگا، ایک دو دن پہلے سے ہی میڈیا اسلام آباد بند کرانے پر تل جائے گا، حکومت جانے کے خدشات جنم دے گا، 5، 6 ماہر علم نجوم الٹی سیدھی پیش گوئیاں کریں گے، عمران خان کے کھانے سے لیکر نئے پاکستان کیلئے کھلاڑیوں کے ڈانس تک، پورا دن صرف اور صرف کپتان چلے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube