Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

جنت لہو لہو

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2016 | Last Updated: 5 years ago

KASHMIR SATUATION PKG 18-09 Mukkaram

دس سال بعد بھی جنت اپنے بڑے بیٹے کی راہ تک رہی ہے جو قریب دکان سے سامان لینےگیااورپھر پلٹ کر نہ آیا۔ عید کے روز بھی جنت خون کے آنسو رو رہی ہے۔ اس کویاد ہے کہ جب تین سال پہلے چھوٹے بچے علی کی اسکول یونیفارم میں لپٹی لاش ندی سے ملی تھی تو درد سے نڈھال باپ نے کس طرح اپنا کرتا پھاڑا تھا۔ باپ کا پورا جسم لرز رہا تھا۔ اس کے بال کھڑے تھے۔ وہ کچھ بولنا چاہتا تھا لیکن دل کا دورہ پڑا اور وہ مرگیا۔ جنت اپنی آنکھوں سے اپنے خواب بکھرتا دیکھ رہی تھی، جنت مررہی تھی۔

عیدکے روز جنت کے گھر محلے کے بچے کھیلنے آتے تھے، جنھیں وہ پیار سے کھانا کھلاتی تھی۔ بچے بھی پیار سے ماں کہتے تھے۔ لیکن آج گلیوں میں سناٹا تھا۔ ٹیلی فون لائنیں مہینوں بعد بھی بند پڑی تھیں۔ کھانے کو بھی پانی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ گھر کے سامنے عید گاہ ویران پڑی تھی۔ کوئی گلے بھی نہیں مل رہا تھا۔ سب گھروں میں بند تھے۔ کیا آج واقعی عید کا دن تھا؟گلی کے ایک گھر میں باپ دو دن سے بچے کی لاش تھامے بیٹھا تھا۔باہر سخت ترین کرفیو تھا۔ یہ دیکھ کر جنت مررہی تھی۔

KASHMIR TOLL UPDATE PKG 30-07 TABISH0

جنت ابھی اپنے بڑے گمشدہ بچے کی تلاش میں بے نام قبروں کی طرف جانے کا سوچ ہی رہی تھی کہ اچانک گلی سے بھارت مردہ باد کی آوازیں آنے لگیں۔ اس کے بیٹے جیسے درجنوں نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر تھے اور سامنے بھارتی فوجی ، پولیس کے جوان عجیب سی بندوقیں تھامے کھڑے تھے۔ فضا میں اللہ اکبر اور لاالہ الا اللہ کا نعرہ بلند ہوا تو ہر طرف گولیوں کی آوازیں اور دھوئیں کی بو آنے لگیں۔ دس منٹ بعد کئی نوجوان زمین پر گرے پڑے تھے اور بھارتی فوجی زندہ بچ جانے والوں کو قتل کررہے تھے۔ دیواروں،سڑکوں پر بے گناہ کشمیریوں کا خون دیکھ کر جنت مررہی تھی۔

کچھ دن بعد پڑوسن رشیدہ جنت سے کہتی ہے کہ تو کیوں خوش نہیں رہتی ہے؟ دیکھ سوشل میڈیا پر کشمیر کے حق میں مہم چل رہی ہے۔ عالمی برادری نوٹس لےرہی ہے۔ ہر طرف امن کےحق میں باتیں ہورہی ہیں۔ جنت اقوام متحدہ کی 23 قراردادوں اور بھارتی دہشتگردی کا حوالہ دیتی ہے۔ اپنے گمشدہ بیٹے کی تلاش کیلئے گھر سے باہر نکلتی ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سےمرجاتی ہے، جنت شہید ہوجاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube