Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

دلشان ۔۔۔۔۔۔ شان سے گیا

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 5 years ago
Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 5 years ago

Sri Lankan cricketer Tillakaratne Dilshan, center, is greeted with an arch of bats as he enters the field for the last match of his ODI cricket career during the third one day international cricket match against Australia in Dambulla, Sri Lanka, Sunday, Aug. 28, 2016. (AP Photo/Eranga Jayawardena)

سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، 28 اگست کو آسٹریلیا کیخلاف انہوں نے اپنا آخری ون ڈے کھیلا جبکہ 9 ستمبر کو وہ آسٹریلیا کیخلاف ہی آخری ٹی 20 کھیلیں گے، اپنی شاندار بیٹنگ سے کئی ریکارڈز بنانے والے دلشان کی ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ جیسے پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کرکٹ کی دنیا میں ” دوسرا” متعارف کرایا، اسی طرح دلشان نے بیٹنگ میں دل اسکوپ (Dil Scoop) متعارف کرایا اور یہ شاٹ وکٹ کیپر کے اوپر سے جاتا تھا، دلشان کی دیکھا دیکھی دنیا کے کئی اور بیٹسمینوں نے بھی اس طرح کے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، خاص طور پر ٹی 20 میچز میں دل اسکوپ بہت مقبول ہے، 2007ء کے ٹی 20 فائنل کے آخری لمحات میں مصباح الحق یہی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے اور پاکستان ورلڈ چیمپئن بنتے بنتے رہ گیا تھا۔

4c

سری لنکا کے 39 سالہ تکلکارتنے دلشان نے اپنا کیریئر 1999ء میں زمبابوے کیخلاف شروع کیا، پہلے مڈل آرڈر اور پھر اوپننگ بیٹسمین کے طور پر اپنی جگہ بنائی، انہوں نے 329 ون ڈے میچز میں 10 ہزار 248 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ مقابلوں میں ان کی ایوریج 39 سے زائد ہے جبکہ  22 سنچریز بھی اسکور کی ہیں، ون ڈے میچز میں انہوں نے 106 وکٹیں بھی لیں اور کئی مواقع پر انہیں پارٹنر شپ توڑنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

4a

دلشان 78 ٹی 20 میچز میں 1884 اور 87 ٹیسٹ میچز میں 40 سے زائد کی اوسط سے 5492 رنز بنا چکے ہیں جس میں 16 سنچریز بھی شامل ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے میں تلکارتنے دلشان کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی تھی اور 2016ء میں وہ صرف ایک نصف سنچری ہی اسکور کرسکے، اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ابھی مکمل فٹ ہیں اور دوسال تک مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ سری لنکن ٹیم 2019ء کے ورلڈ کپ کیلئے نیا اوپننگ بیٹسمین تیار کرلے اور کسی نوجوان کو ورلڈ کپ سے پہلے ہی کچھ تجربہ بھی مل جائے تو یہ ملک کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

4

دلشان کے کیریئر کا عروج 2009ء کا سال تھا جب انہیں ٹی 20 انٹرنیشنل پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا، 2009ء میں ہی وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مین آف دی سیریز قرار پائے، وہ 2014ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے، دلشان نے سری لنکا کی جانب سے طویل ترین اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی بنایا جب انہوں نے اپل تھارنگا کے ساتھ مل کر 282 رنز جوڑے تھے۔

4d

دلشان کی نجی زندگی بھی خاصی دلچسپ ہے، وہ ایک مسلمان باپ کے بیٹے ہیں، جس نے والدین کے درمیان علیحدگی کے بعد (غالباً اپنی والدہ کا مذہب)  بدھ مت مذہب اختیار کرلیا اور اپنا نام بھی محمد دلشان سے تلکارتنے دلشان رکھ لیا۔

4e

پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد نے کرکٹ گراؤنڈ میں ایک مرتبہ دلشان کے ساتھ تلخ کلامی کی اور بعد میں مبینہ طور پر انہیں دوبارہ اسلام قبول کرنے کی درخواست کی لیکن دلشان نے نظر انداز کردیا، ان کی پہلی شادی ناکام ہوئی اور علیحدگی کے بعد ایک مقامی اداکارہ سے اس نے دوسری شادی کی، جس سے ان کے 3 بچے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں دلشان ایک درخشاں ستارہ تھا جس کی چمک دمک شائقین کو اب نظر نہیں آئے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube