Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں حادثات؛جلدبازی یاغفلت

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2016 | Last Updated: 5 years ago

Blog

کراچی میں حادثات کی بڑھتی ہوئی وجہ ٹریفک سگنلز اور ٹریفک کا نظام چلانے کے لیے پولیس کا نہ ہونا ہے۔ دفتر آتے ہوئے اکثر یہ بات میرے مشاہدے میں آتی ہے کہ لوگ بلاوجہ سگنل توڑتے ہیں۔کئی بار سگنل توڑتے ہوئے لوگوں کے ایکسیڈنٹ کے مناظر میرے ذہن میں محفوظ ہیں۔

ان حادثات میں لوگ یا تو جانوں سے چلے جاتے ہیں یا پھر ہاتھ پیروں سے معذور ہوجاتے ہیں۔ چند منٹوں کا انتظار نہ کرنا انھیں عمر بھر کی محتاجی دے دیتا ہے۔ اسپتالوں میں زیادہ تر روڈ ایکسیڈنٹ کے زخمیوں کی تعداد اپنی غفلت کی وجہ سے اس حالت پر پہنچتی ہے۔بائیک چلانے کوئی فن نہیں۔ مگر جب یہ سواری کم عمر سوار کے ہاتھ لگ جاتی ہےتو وہ خود کو دنیا کا تیز ترین انسان سمجھنے لگتا ہے اور پھرتیزرفتاری کی نشے میں شور یہ سوار کسی بھی رفتار کی حد کو عبور کرنے میں فخر محسوس کرتا یا پھر حادثہ کربیٹھتا ہے۔موٹر سائیکل سوار ریس کی خواہش میں زندگی ہار دیتے ہیں اور پھر اپنے پیچھے پیاروں کو روتا چھوڑجاتے ہیں۔

Karachi-Traffic1

اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ حکومت وقت اس سلسلےمیں موثر اقدامات کرے۔قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے اور اس پر عمل درآمد کیاجائے۔ بائیک چلانے والوں کی لیے علیحدہ راستہ متعین کیا جائے تو مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام کے مسائل سے بچاجاسکے۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کے نظام درست کرنے کےلیے پولیس کو سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ رشوت کی روک تھام کےبعد ہی پولیس کا محکمہ ٹھیک کیا جاسکتاہے۔

547e1cbcb96ed

سڑکوں کا جال درست کرکے ، پیدل چلنے والوں کی گزرگاہیں بناکر اور گڑ کے پانی کا سڑک پر بہاؤ روک کر صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ گڑ کا پانی کسی بھی سڑک کو نقصان پہنچنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ یہ بھی ٹریفک کے مسائل کی اہم کڑی ہے۔

گاڑیاں چلانے والوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔ انھیں خیال رکھنا چاہئے کہ ان کی ذرا سے غفلت اور غیر ذمہ داری دوسروں کے لیے دشواری کا سبب ہوگی۔

کراچی میں 5 سال سے ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ان سڑکوں کی مرمت کرکے بھی ٹریفک کا نظام بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

CM HOUSE MURAD ALI SHAH KHI 30-07

دیکھنا یہ ہےکہ نئی وزیراعلی شہر میں ٹریفک کانظام بہتربنانے میں کیا کام کرتے ہیں یا پھر شہر کی صورتحال پچھلی دور حکومت کی طرح ہی چلتی رہے گی۔ فیصلہ وقت کرے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube