Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

کونسی باکسنگ

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago

muhammad waseem

تحریر:عاقب منیار

پاکستان میں  80 فیصد باکسرز پھٹے گلوز کے ساتھ کھیلتے یا سہولیات نہ ہونے کا رونا روتے ہیں۔ بہت پہلے اپنے استاد سے سنا تھا کہ اگر زندگی مشکل ہوجائے تو مقابلے کیلئے باکسنگ گلوز پہن کر تیار ہوجانا چاہیئے۔ استاد محترم کو پاکستان کی پھٹی پرانی باکسنگ کا ذرا بھی علم ہوتا تو یقیناً وہ یہ مثال کبھی نہ دیتے۔

باکسنگ کے عالمی مقابلے  میں سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے محمد وسیم کوئٹہ پہنچے تو انھوں نے بھی وہی شکوہ کیا جو کراچی، کوئٹہ کے سیکڑوں باکسرز کرتے ہیں۔ محمد وسیم نے کہا ملک میں باکسرز کی کوئی عزت نہیں۔ کوئی سپورٹ نہیں کرتا۔ ان کی شکایت حکومت بلوچستان نے سن لی اور پانچ لاکھ روپے اور گھر دینے کا اعلان کردیا۔ لیکن خدا جانے پاکستان میں کتنے محمد وسیم ہیں جو اب بھی یہی رونا رورہے ہیں۔

BOXING GIRLS 2100 KHI PKG 03-05

وسیم صاحب،  آپ کی بات سن کر فیصل آبادکی 20 سال کی زرینہ رفیق یاد آگئی جس نے ٹھیک ایک سال پہلے  پھٹے گلوز کے ساتھ چین میں کک باکسنگ چیمپئن شپ میں  سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ اسے بھی کسی نے سپورٹ نہیں کیا تھا۔

zarenafarooq

یہ  بات سن کر سیف باکسنگ میں دو بارگولڈ میڈل جیتنے والے باکسر دلدار احمد یاد آئے، جو غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر 2010 میں اپنا میڈل بیچنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ان کے احتجاج کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکی 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت تو کردی لیکن پھر کسی نے آج تک دلدار سے یہ نہ پوچھا کہ تم سترہ سال سے بے روزگار کیوں ہو؟

Lyari Boxing Pkg 21-12 ShiRaZ

وسیم صاحب، آپکی بات سن کر کراچی میں لیاری کے باکسنگ کلبز یاد آئے جہاں پھٹے گلوز کو کوچز سوئی دھاگے سے سی رہے ہوتے ہیں۔ وہ باکسرز بھی یاد آئے جو دوسرے شہر میں لگے کیمپ میں جاتے اور پھر واپسی پر کرائے تک کے پیسے نہ ہونے پر پریشان  ہوتےہیں۔ ایسے باکسرز یاد آئے جنھیں کھانے تک کوئی نہیں پوچھتا۔

کئی باکسرز سمجھتے ہیں کہ ایسوسی ایشن/فیڈریشن/بورڈ سب پیسہ ہڑپ کرجاتا ہے اور کھلاڑیوں کو حب الوطنی کے جوش لیکن  بغیر وسائل کے کھیلنے کا کہا جاتا ہے،اسپانسر شپ تک خود کروانا پڑتی ہے۔

WOMEN BOXING PKG ALI 06-01

وسیم صاحب، ان تمام مسائل کے باوجود مجھ جیسے کروڑوں پاکستانی عوام آپ جیسے ہیروز کی عزت کرتے ہیں۔  آپ کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوگیا ہے۔ دعا کیجئے گا آپ جیسے سیکڑوں محمد وسیم باکسرز کی بھی سن لی جائے،یا کم سے کم انتظامیہ عزت تو دینا شروع کردے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube