Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

قندیل بھی کیوں

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Model On Qandeel Lhr Pkg 17-07

تحریر: عاقب منیار

ہفتے کی صبح ساڑھے 11 بجے کے قندیل بلوچ کے قتل کی خبرنےسب کوششدرکردیا۔ دل میں سوچا ایک اور خاتون غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ پھر سوچاکہ اگر خواتین نے مردوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنا شروع کردیا تو دنیا میں کتنے مرد بچیں گے ؟

پاکستان غیرت مند معاشرہ ہے، یہاں غیرت کے نام پر قتل پر سزائیں بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔خاتون کا قتل گھر کا کوئی فرد کرتا ہےاور دوسرے گھر والے قاتل کی سپورٹ کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پولیس آخرکار قاتل کوچھوڑدیتی ہے۔ یوں غیرت کے نام پر قتل کرنے والے باپ،بھائی یا رشتہ دار کو مزید عزت کا حقدار ٹھہرادیا جاتا ہے۔

qandeel1

یہاں معاملہ تھوڑا سا مختلف معلوم ہوتا ہے۔ ہفتے کی دوپہرکو والد نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرائی۔جس میں ایک طرف لکھا گیا ہےکہ بیٹا وسیم قندیل کو شوبز میں کام کرنے سے روکتا تھا اور غیرت کے نام پر قتل کیا جبکہ اسی ایف آئی آر میں آگے جاکر لکھا گیا کہ بیٹے وسیم نے اپنے بھائی اسلم شاہین کے کہنے پر قندیل کو پیسوں کیلئے قتل کیا۔غیرت پر قتل وہ بھی پیسوں کیلئے،کیا آپ کو مذاق نہیں لگتا؟

رات گئے قاتل وسیم کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ملزم نے میڈیا کے سامنے اپنی بہن کو نشہ آور گولیاں کھلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرنےکا اعتراف کیا۔

qandeel

موقع پر موجود کسی رپورٹر نے ملزم سے یہ نہ پوچھا کہ تمہاری غیرت اس وقت کیوں نہ جاگی جب قندیل دھڑا دھڑ شادیوں کی آفر کررہی تھی؟ جب وہ قابل اعتراض ویڈیوز، تصاویر پوسٹ کررہی تھی ؟ فوزیہ کئی عرصے بعد سوشل میڈیا کی مشہور سیلبیرٹی قندیل بن گئی؟ ساڑھے سات لاکھ فیس بک ممبرزہوگئےتھے۔

اتوار کے دن ڈیرہ غازی خان سے پینتیس کلومیٹر دور گاؤں شاہ صدر الدین میں قندیل کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ جس میں گاؤں کے 250 افراد نے شرکت کی۔ سب اپنی پہچان چھپارہے تھے۔باپ محمد عظیم، بھائی، شوبز یا ہیومن رائٹس کا نعرہ لگانے والی کسی شخصیت نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی۔

1141118-qandeelx-1468406996

خیر، قندیل کا نام بھی قتل کی گئیں ان ہزاروں خواتین کے ساتھ جوڑدیا گیا ہے جو موبائل فون پر بات کرنے،دروازے پر کھڑے رہنے، کسی کی دشمنی، پیسوں کی لالچ، مکان پر قبضے، شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر قتل کردی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube