Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

سوری نو ٹیلنٹ

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago

afridi-0903getty-750

تحریر: عاقب منیار

بہت سے ٹیلنٹ دنیا سے چلے گئے۔ جوزندہ ہیں سوری وہ سب کے سب نو ٹیلنٹ ہیں۔

اسمارٹ فون ایپ بنانے والے کم عمر ترین بچے حارث خان کے پاس کیا ٹیلنٹ؟ ہالی ووڈ میں وژول افیکٹس میں اپنی مہارت دکھانے والے پاکستانیوں کے پاس کیا ٹیلنٹَ ؟ فارمولا ون ریسر میں شامل واحد پاکستانی سعد علی کے پاس کیا ٹیلنٹ؟ وائٹ ہاؤس پاکستانی خواتین نائلہ عالم اور یاسمین درانی کی انسانی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔ لیکن سوری نو ٹیلنٹ ؟ پاکستانی کی پہلی فائٹر خاتون پائلٹ عائشہ فاروق کے پاس کیا ٹیلنٹ؟ 13 سالہ کم عمر ترین چیس پلئیر مہک گل کے پاس بھی سوری نو ٹیلنٹ۔ دنیا ان سب کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔لیکن سوری نو ٹیلنٹ۔

Shahid Afridi PKG 28-02

ارے ٹیلنٹ تو صرف چار چھکے لگاکر بعد کے چار میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کا نام ہے۔ سوری یاد آیا اب تو ٹیلنٹ ہی نہیں رہا۔

آفریدی صاحب، ٹیلنٹ کی قیمت نمک سے بھی کم ہوتی ہے۔ایک کامیاب انسان اورٹیلنٹ والے شخص میں فرق صرف محنت اور کڑی محنت کا ہی ہوتا ہے۔ ٹیلنٹ محنت کرے تو کامیاب اور بغیر محنت ٹیلنٹ ٹیلنٹ چلاتا رہے تو قدر نمک سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ ہم جیسے لاکھوں ان ٹیلنٹڈ انسانوں نے تو یہی سیکھا ہے۔

Shahid-Afridi-image

سنا تھا ٹیلنٹ  خدا کی طرف سے گفٹ ہوتا ہے۔ وہ ہر شخص کو کسی نہ کسی فیلڈ میں اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع دیتا ہے۔

شاہد آفریدی صاحب، پاکستان کے 19 کروڑ عوام کوئی نہ کوئی ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ایک دو لاکھ ٹیلنٹڈ کھلاڑی بھی آپ کی نظر سے بچ گئے ہیں، کچھ لوگ دل جوڑنے تو کچھ آپ کی طرح دل توڑنے کا ٹیلنٹ بھی رکھتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube