Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

دلہن کے روپ میں سجے دلہے راجا

SAMAA | - Posted: May 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago

dulha 1

بلاشبہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا ملکی معیشت میں کردار قابل تعریف ہے اور پاکستانی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کی دنیا بھر میں مانگ کو بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ عوام میں برینڈ فوبیا کی دوڑ کا تاج بھی انہی فیشن ڈیزائنرز کے سر پر ہی سجتا ہے۔ مقابلے کے اس دور میں نئے پرانے سبھی فیشن ڈیزائنر جدت کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

dulha 6

فیشن شوز اور برائیڈل ویک پر سب سے ہٹ کر ملبوسات کا تھیم پیش کرنے کے چکروں میں گزشتہ کچھ عرصے سے فیشن شوز پر میل ماڈلز کچھ عجیب و غریب حلیے میں نظر آ رہے ہیں۔

dulha 5

dulhan 10

انفرادیت کے چکروں میں اچھے بھلے قد کاٹھ اور ڈیل ڈول والے نوجوانوں کو خواتین کے عروسی ملبوسات پہنا کر ریمپ پر پیش کرنے کا رحجان عام ہوتا جا رہا ہے۔

dulha 11

dulha 7

ریمپ پر خواتین کے جوڑے پہن کر کیٹ واک کرتے مردوں کو دیکھ کر سب سے پہلے یہی خیال ذہن میں آتا ہے کہ نہ جانے ان بیچاروں کس غلطی کی سزا دی گئی ہے۔

بات صرف کپڑوں تک ہی ختم نہیں ہوتی، کہیں ان کی گردن میں بھاری زیورات اور ہاتھوں میں چوڑیاں ہیں تو کہیں پاوں میں گھنگرو۔۔۔۔ اور تو اور گوری کی چنری بھی صاحب بہادر نے اوڑٰھ لی ہے۔

dulha 2

ایسے تصاویر دیکھ کر ڈیزائنرز کی تخلیقی صلاحیتوں پر صرف لاحول ہی پڑھی جا سکتی ہے اور ان بیچارے ماڈلز کی شکلیں بتا رہی ہیں کہ “نہ جانے کس گناہ کی سزا پائی ہم نے”۔

dulha 9

ایسا فیشن متعارف کروانے والے ڈیزائنرز سے درخواست ہے کہ کوئی بھی سمجھدار شخص اپنی حقیقی زندگی میں ایسا فیشن ہرگز نہیں اپنائے گا، لہذا مردوں کے پہناووں میں وہی انداز متعارف کروائے جائیں جو عام عوام پہن بھی سکے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube