Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پنجاب کی عوام کے لیے فری انٹرنیٹ کا تحفہ

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2016 | Last Updated: 6 years ago

free-wifi-250113

لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ والے افراد بغیر ماہانہ چارجز کے انٹرنیٹ کے مزے لینے کے لئے  تیار ہو جائیں۔ اندرون ملک یا بیرون ملک رابطہ، سوشل میڈیا پراسٹیٹس اپ ڈیٹ، آن لائن مطالعہ اور فری انٹرنیٹ پر بہت سی سروسز اب عام عوام کیلیئے عوامی مقامات پرمیسر ہونگی ۔

پنجاب کے تین بڑے شہروں میں بہت جلد ڈھائی سو سرکاری اسپتالوں، یونیورسٹیز، پارکوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقامات پر مفت انٹرنیٹ آلات نصب کئے جائینگے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ٹی سی ایل کے مابین معاہدے کے مطابق رواں سال جون سے پہلے ہی صوبے کے ڈھائی سو پبلک مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی جائیگی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف کے مطابق پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کی آبادی کا ساٹھ فیصد حصہ  نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو کہ نہ صرف ٹیکنالوجی کا استعمال جانتے ہیں بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خود کو اپ ڈیٹ بھی رکھنا چاہتے ہیں۔

Wifi013

مفت انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کے لئے رابطوں میں آسانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے آشنائی کیساتھ ساتھ حکومت کو سرکاری ملازمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔

 سرکاری عمارتوں میں وائی فائی آلات لگنے سے آن لائن حاضریاں، آن لائن مطالعہ اور سیکیورٹی اداروں کیلیئے مانیٹرنگ میں سہولت ہوگی۔ یونیورسٹیز اور لائبریریوں میں طالبعلموں کیلیئے کتابیں اور آن لائن لیکچرز دیکھنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہو جائیگا۔

Dacoity CCTV Lhr Pkg 12-11

آئی ٹی ماہرین کا ماننا ہے کہ فری انٹرنیٹ سے پبلک مقامات پر سیکیورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئیگی، کیونکہ بازاروں اور تفریحی مقامات پر وائی فائی آلات کیساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی  لگائے جائینگے۔

صوبے کے تین شہروں کوا سمارٹ سٹی میں بدلنے کیلیئے پنجاب انفارمیشن بورڈ کو ہر سال پی ٹی سی ایل کو دس سے پندرہ کروڑ روپے کنیکٹویٹی چارجز کی مد میں دینے ہونگے۔ منتخب مقامات پر وائی فائی آلات لگانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری پیٹی سی ایل کی ہوگی۔

wifi

 لاہور میں جن ایک سو پندرہ مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت دی جائیگی ان میں پنجاب اسمبلی، ایل ڈی اے، جی پی او، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بادامی باغ بس اسٹینڈ، ضلع کچہری، آر اے بازار، میو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، سروسز ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، باغ جناح، ماڈل ٹا ؤن پارک، گلشن اقبال پارک اور حضوری پارک  نمایاں ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube