Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

دنیا کے5 خوبصورت ترین شہر

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
Posted: Apr 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

amsterdam-city-tours

دنیا کے مختلف ادارے وقتاً فوقتاً دنیا کے خوبصورت ترین شہروں سے متعلق سروے کرتے رہتے ہیں اور اس سال بھی اب تک متعدد سروے سامنے آچکے ہیں، ان سروے رپورٹس میں جو شہر تواتر کے ساتھ پہلی دس پوزیشنز میں سے کوئی نہ کوئی پوزیشن لیتے ہیں ان میں اٹلی کا شہر فلورنس ، آسٹریا کا شہر ویانا ، ہنگری کا شہر بوڈا پسٹ، آسٹریلیا کا شہر سڈنی، کینیڈا کا شہر وینکوور اور برازیل کا شہر ریوڈی جنیریو شامل ہیں۔

ان شہروں کی پوزیشنز مختلف عوامل کی بنیاد پر اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، لیکن سیاحت کے حوالے سے ان کی ریٹنگ مسلمہ ہے، ایک حالیہ سروے میں دنیا کے 5 خوبصورت ترین شہروں کی درجہ بندی کچھ اس طرح کی ہے ۔

 

اس درجہ بندی میں اٹلی کے شہر فلورنس کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔  یہ شہر عجائب گھروں، محلات اور یادگاروں سے بھرا پڑا ہے، شہر کے بیچوں بیچ پانی پر تیرتی کشتیاں ایک خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہیں۔

Vienna

درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا ہے، آسٹریا وہی ملک ہے جہاں جرمن حکمران ہٹلر نے جنم لیا، اس شہر میں واقع سینٹ اسٹیفن گرجا گھر، شاہی محل اور ثقافتی ورثہ منفرد حیثیت فراہم کرتے ہیں، آسٹریا یورپ کا وہ شہر ہے جہاں کی صفائی اور نظم و ضبط اپنی مثال آپ ہے۔

budapest-Buda-Castle-1112x630

خوبصورت شہروں کے سروے میں تیسرے نمبر پر ہنگری کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت بوڈا پسٹ ہے، اس شہر کے بیشتر پرکشش مقامات دریائے ڈینیوب کے کنارے پر واقع ہیں، اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بوڈاپسٹ کو “ڈینیوب کی رانی” بھی کہا جاتا ہے، یہاں کی ریلوے لائن دنیا کی دوسری قدیم ترین لائن تصور ہوتی ہے ۔

city4

سروے میں چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی ہے جو دنیا کے آخری کونے پر واقع ہے ۔ سیاسی و علاقائی مسائل سے الگ تھلگ یہ ملک اور شہر مثالی امن و امان رکھتے ہیں، سڈنی جدید طرز تعمیر اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے، کئی کلومیٹر طویل سفید ریت والا دلکش ساحل بھی یہاں ہے، دلچسپ فن تعمیر والا اوپیرا ہاؤس سڈنی کی علامت ہے۔

city 5

نمبر پانچ پر 2 شہر رکھے گئے ہیں ، پہلا کنیڈا کا شہر وینکوور ہے جہاں قدرتی مناظر بھی ہیں اور جدید سہولتوں سے آراستہ شہری نظام بھی، جرائم سے پاک اورامن و امان کی مثالی صورت حال سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے، گزشتہ سال ہونے والے ایک سروے میں رہائش کے نقطہ نظر سے اس شہر کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا تاہم سیاحت کے لحاظ سے یہ پانچویں نمبر ہے۔

city 6

پانچویں نمبر پر ہی دوسرا شہر کیپ ٹاون ( جنوبی افریقہ ) ہے۔ قدرتی مناظر کے حوالے سے کیپ ٹاؤن کو شکست دینا آسان نہیں، یہاں موجود ٹیبل ماؤنٹین٬ وسیع سمندر اور سفید ریت کے ساحل اس شہر کو دنیا کے خوبصورت شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کرتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube