ہوم   >  بلاگز

اب ڈوب مرو

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2016 | Last Updated: 4 years ago

meme-copy1

تحریر: محمد قربان

ايشيا کپ ميں گرين شرٹس کي بدترين پرفارمنس پر ہر شخص ہي غصے ميں نظر آتا ہے۔ کوئي ٹي وي کے پروگرامز ميں بيٹھ کر شاہينوں کو لتاڑ رہا ہے تو کوئي سڑکوں پر ايک دوسرے سے بحث کرتے ہوئے ان کي کلاس لے رہا ہے ۔ پيچھے رہ گيا سوشل ميڈيا تو وہاں بھلا کسي کي عزت کيسے محفوظ رہ سکتي ہے اور وہ بھي اس وقت جب قوم نے اپنے کھلاڑيوں سے ساتويں آسمان جتني بلند اميديں لگا رکھي ہوں۔ ايشيا کے چوہدري بننے کا خواب ٹوٹنے کے بعد سوشل ميڈيا پر ٹيم کے ساتھ جو کیاگیا،ان دل جلی تصاویر سے واضح ہے۔

PAK1

بھارت ہمارا روايتي دشمن ہے اور ہم نے ہر صورت اس کي مخالفت کرني ہے۔ کيا ہوا جو ہار گئے۔ يہ کہہ کر شاہينوں کو شرمندگي سے بچا ليا گیا کہ ہم تو ويسے ہي بچے ہيں ہمیں ہرا کر تم نے کون سی توپ چلا لی۔ ہمارا تو پہلے ہی سب کو پتہ ہے۔

PAK2
یہ تصویر کہتی ہے کہ ہر ميچ ميں صفر پر آؤٹ اور شرم نام کي چيز نہيں، بڑا کپتان بنا پھرتا ہے جو انڈوں کی ٹوکری میں تعداد بڑھانے پر تلا ہوا ہے۔

PAK3

اور ذرا اس تصوير ميں ديکھئے غصے سے پاگل ہوئے پاکستانيوں نے بھارتی بلے باز کے ہاتھوں اپنے بوم بوم کي ہي ٹنڈ کروا دي ۔ ارے بھائی یہ کام تو ہم نے خود کرنا ہے اس کے لیے بھارتیوں کو زحمت کرنے کی ضرورت نہیں۔

PAK4

آفريدي کا سارا دھيان اشتہارات کے ذریعے کمائي پر ہے اسي لئے موصوف کو کرکٹ پر دھيان دينے کا زيادہ وقت نہيں ملتا۔ تو قصور ان لوگوں کا ہوا جنہوں نے انہیں کھلانے کا ٹھيکہ لے رکھا ہے۔ ارے بھائی  صاحب اتنے ہی ناگزیر ہیں تو پی سی بی کو ایڈورٹائزنگ کمپنی بنا لو اور پھر سارے اشتہار دے دینا بوم بوم کو۔

PAK5

معروف کارٹونسٹ فاروق قيصر صاحب نے تو کھلاڑيوں کو بہت ہي اچھا مشورہ دے ڈالا ہے کہ گيس پہلے ہی نہيں آتي ،گيند ،بلے اور وکٹوں کو آگ لگا کر ہاتھ سينکو اور اللہ اللہ خير صلا  نہ تم سے کھیلا جانا ہے نہ تمہیں ان چیزوں کی ضرورت ہے۔

PAK6

يہ صاحب تو کچھ زيادہ ہي غصے ميں ہيں۔ اور ہٹلر کي تاريخ دہرانے کے لئے بے چين نظرآتے ہيں۔

PAK7

کرکٹ کي بہتري کے لئے پي سي بي سے تو کچھ نہيں ہو پا رہا۔ اس کے لئے بھي اب نظريں ہر موقع پر ملک کي خدمت کے لئے تيار افواج پاکستان کي طرف اٹھي ہوئي ہيں۔

PAK8

صدرپاکستان صرف سود کو حلال دينے کي گنجائش نکالنے کا مشورہ نہيں ديتے بلکہ ان کے پاس ہر شعبہ زندگي ميں بہتري کا مفت مشورہ دستياب ہے۔

PAK9
مصباح الحق کا شکوہ۔

PAK11

ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے اور وہ بھی اپنی نالائقی کی وجہ سے۔

PAK10
یہاں کہا جا رہا ہے کہ انشا جي اٹھو اب کوچ کرو اس شہر ميں جي کا لگانا کيا ۔۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube