Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بلاگز

مجھ سے ملیں،میں ہوں شہید کیپٹن اسفندیار بخاری

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago

شہادت ہے مطلوب ومقصود مومن نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی پشاور کے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی ستائیس سالہ زندگی شجاعت، محنت اور قابلیت سے بھرپور تھی۔ اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے بہادر فوجی نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک دھرتی پر جان قربان کردی۔ میں شیر ہوں،  شکار پر جھپٹنا،  نا...

شہادت ہے مطلوب ومقصود مومن نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

Capt Isfandyar Shaheed

پشاور کے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی ستائیس سالہ زندگی شجاعت، محنت اور قابلیت سے بھرپور تھی۔

اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے بہادر فوجی نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک دھرتی پر جان قربان کردی۔

Capt Isfandyar Shaheed

میں شیر ہوں،  شکار پر جھپٹنا،  نا نا،  دبوچ لینا  اسے ختم کردینا مجھے اچھی طرح آتا ہے

  میں پاکستان کا بیٹا ہوں، بہادر بیٹا۔

Capt Isfandyar Shaheed

کپٹن اسفندیار بخاری شہید ستائیس برسوں میں صدیاں جی گئے،  مختصر زندگی محنت، شجاعت، ہمت اور قابلیت سے عبارت  اور موت اعلی ترین،  وہ جناح ونگ کا کمانڈر تھا،  بہترین گھڑسوار،  ہاکی ٹیم کا نائب کپتان، چیس چیمپئن،  میگزین کا ایڈیٹر  اور  بائیولوجی کلب کا صدر۔

Capt Isfandyar Shaheed

ہرشعبے میں ماہر، ہر فن میں طاق، جی ہاں نت نئی جگہیں گھومنے کا شوقین،  جہاں جاتا، یادگاریں ساتھ لے آتا،  قوم کا ایسا بہادر جس نے ایک سو اٹھارہویں لانگ کورس میں اعزازی شمشیر اپنے نام کی۔

Capt Isfandyar Shaheed
زندگی کے اہم ترین آپریشن بڈھ بیر ائربیس آپریشن میں بھی اس نے سجاعت کی عظیم داستان رقم کی اور  رہا سب سے آگے،  ٹیم کو لیڈ کرتے ہوئے  دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گیا۔

بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے شہید کیپٹن اسفندیار نے دہشت گردوں کو بڑی تباہی سے روکا، شہید کیپٹن دیوار پھلانگ کر کیمپ میں داخل ہوئے، بہادر سپوت نے جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں پر فائرنگ شروع کردی، کیپٹن کی فائرنگ سے دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، دو دہشت گردوں کو اپنے آہنی ہاتھوں سے موت کی نیند سلایا اور مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube