اینکر پروفائل


بینا خان

 

مختلف شعبوں کیلئے کام کرتے اور لکھتے ہوئے بینا خان نے اپنی صحافت کا آغاز روزنامہ انگلش مورننگ سے کیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک کے نگراں کی حیثیت سے بینا خان نے سیاسیت،معاشیات، خواتین سے متعلق مسائل پر لکھا اور کام کیا۔ بعد ازاں بینا خان نے الیکٹرونک میڈیا میں قدم رکھتے ہوئے نیوز پریزینٹر اور رپورٹر کے طور پر طبع آزمائی کی۔ بینا خان کو کہانیوں، اسکرپٹ خصوصاً جرائم سے متعلق خبروں میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے۔ بینا خان سماء ٹی وی کے ساتھ ابتدائی دنوں سے ہے، جہاں آپ نے بطور نیوز پریزینٹر اور میزبان اپنے سفر کا آغاز کیا اور اس کے بعد جرائم سے متعلق پروگرام کرائم سین میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ بینا خان نے جرمنی میں کمیونیکیشن اسکیلز، کارپوریٹ کمیونی کیشنز، حکمت علمی اور منصوبہ بندی سے متعلق مختلف کورسز میں سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔

 

پارس خورشید

 

حیدرآباد میں پیدا ہونے والی منفرد شخصیت کی مالک پارس خورشید میزبانی میں نصف دہائی سے زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔ پارس خورشید پہلے بھی سماء کے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ دسمبر 2004 میں پارس خورشید نے میزبانی کے شعبے میں قدم رکھا۔ اس سے قبل آپ نے علم سیاست میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پارس خورشید کو آپ دیکھ سکتے ہیں سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں، جمعہ سے اتوار رات دس بج کر تین منٹ پر۔

 

عابدہ حمید

 

عابدہ حمید کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، عابدہ حمید نے پرنٹ، الیکٹرونک میڈیا اور مختلف اشتہاری ایجنیسز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ آپ نے روزنامہ نیشنل انگلش میں بھی بطور صحافی خدمات انجام دیں۔ آپ نے مختلف چینلز پر حالات حاضرہ کے پروگرامز میں نہ صرف بطور کنڈینڈ پروڈیوسر اور میزبان فرائض انجام دیئے بلکہ لائیو ٹرانسمیشنز کا حصہ بھی رہیں۔ مختلف نامور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز میں تخلیقی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام بھی کیا۔ عابدہ حمید مختلف سماجی مسائل، خواتین کے حقوق، قانون اور تحقیق سے متعلق منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ عابدہ حمید کو آپ دیکھ سکتے ہیں سماء ٹی وی پر ہر پیر کی رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر۔

 

ندیم ملک

 

معروف پاکستانی صحافی ندیم ملک اپنے غیر جانبدارانہ تجزیوں کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں، ان کا اخبارات اور صحافتی اداروں سے طویل تعلق رہا ہے جن میں تجارتی رسائل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے درجنوں مقامی اور بین الاقوامی اخبارات و رسائل میں فری لانس خدمات بھی انجام دیں جن میں بی بی سی آن لائن، ایشیا ٹائمز، دی نیوز انٹرنیشنل سر فہرست ہیں۔

انہوں نے بطور ٹی وی اینکر بہت سے پروگرامز کئے جن میں ملک کے صف اول کے سیاستدانوں، معاشیات اور دیگر شعبوں کے ماہرین کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

ندیم ملک نے 1990 سے جاری اپنے قابل قدر صحافتی کیریئر میں تقریباً تمام پاکستانی صدور، وزرائے اعظم سے انٹرویو کئے، انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، سری لنکن صدر چندریکا کماراتنگا، ملائشین وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی اور افغان صدر حامد کرزئی سمیت کئی بین الاقوامی رہنماؤں سے عالمی امور پر بات چیت کی ہے۔

ندیم ملک اس وقت سما ٹی وی پر پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘ کی میزبانی کررہے ہیں۔ یہ پروگرام پیر سے جمعرات رات 8 بج کر 5 منٹ پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

 

شہزاد اقبال

 

فنانس اور مارکیٹنگ میں ماسٹرز کرنے والے شہزاد اقبال گزشتہ آٹھ برس سے الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ ہیں۔ آپ نے معاشی مسائل، کورپریٹ سیکٹر کی کارکردگی اور اسٹاک مارکیٹ سے متعلق مختلف پروگرامز کے ذریعے بحیثیت میزبان اپنے کیئریر کا آغاز کیا، نہ صرف یہ بلکہ حالت حاضرہ سے متعلق بھی مختلف چیلنرز پر کئی پروگرامز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ سال دو ہزار آٹھ اور سال دو ہزار تیراہ کے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق شہزاد اقبال نے ملک بھر سے موصول ہونے والے بروقت نتائج عوام تک پہنچائیں۔ سماء پر اب آپ شہزاد اقبال کو دیکھ سکھیں گے ہر منگل تا جمعرات رات دس بج کر تین منٹ پر پروگرام “آواز” میں۔