Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ، 8 اشیاء سستی، 17 مہنگی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کیساتھ شرح 18.62 فیصد پر آگئی۔ ایل پی جی، چکن، سرخ مرچ اور انڈوں سمیت 8 اشیاء سستی ہوئیں، آٹا، گھی، کوکنگ آئل سمیت دیگر 17 اشیاء کے دام بڑھ گئے۔

ایف بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی اور حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا 1600 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.11 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ایل پی جی سلینڈر 48 روپے سستا ہوا اور اوسط قیمت 2327 روپے پر آگئی، سرخ مرچ کا پیکٹ 26 روپے کمی کیساتھ 260 روپے کا ہوگیا، زندہ برائلر چکن 3 روپے کلو سستا ہوا اور اوسط نرخ 184 روپے رہے البتہ مختلف شہروں میں مرغی 160 سے 270 روپے کلو بھی فروخت ہوئی۔

ایف بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق آلو 2 روپے کلو اور انڈے 4 روپے درجن سستے ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلا ڈھائی روپے مہنگا ہوا اور اوسط نرخ 1166 روپے رہے تاہم کراچی میں 1560 اور حیدر آباد میں سب سے مہنگا 1600 تک فروخت ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی 88 سے 100 روپے فی کلو تک میں فروخت ہوئی، ٹماٹر ساڑھے 18 روپے فی کلو مہنگے ہوئے اور قیمت 79 روپے رہی، لہسن کی قیمت 13 روپے اضافے کیساتھ 313 روپے سے تجاوز کرگئی، گھی پونے 2 روپے کلو مہنگا اور نرخ 400 روپے سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube