Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بغداد کے ایئرپورٹ پر 6راکٹ حملے

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2511312" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملوں کے باعث مسافر جہاز کو نقصان پہنچا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق راکٹ حملے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے اور پارکنگ کی جگہوں پر کیے گئے جس میں ایک مسافر جہاز نشانہ بنا۔

سیکیورٹی ذرائع نے 6 راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہے کہ راکٹ ہوائی اڈے پر سول تنصیبات کے ارد گرد گرے۔

حالیہ مہینوں میں راکٹ اور ڈرون حملوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں امریکی سفارت خانے، ہوائی اڈے پر موجود امریکی سفارتی سہولت اور عراقی اڈوں پر تعینات امریکی قیادت والے اتحاد سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اتحادی ذرائع کے مطابق، 3 جنوری کو امریکی افواج نے بغداد کے ہوائی اڈے پر دو مسلح ڈرون مار گرائے  تھے۔

اسکے علاوہ، 13 جنوری کو گرین زون میں ایک اسکول پر راکٹ گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جب کہ دو دیگر راکٹ امریکی سفارت خانے کے احاطے میں گرے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube