این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کرونا کے مثبت کیسز شہروں کی شرح جاری کردی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ پشاور متاثر ہوا ہے اور یہاں مثبت کیسز کی تعداد 29.65 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
اس فہرست میں کراچی کا 27.92 فیصد کیسز کے ساتھ دوسرا،مظفر آباد کا 26.40 فیصد شرح کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
این سی او سی کےمطابق مردان میں 22.73 فیصد،حیدرآباد میں 20.59 فیصد اور لاہور میں 20.58 فیصد کیسز کی شرح ہے۔
گلگت میں شرح 18.23 فیصد،اسلام آباد میں 17.13 فیصد اور نوشہرہ میں 17.01 فیصد رہی ہے۔
اس کےعلاوہ ایبٹ آباد میں 12.93 فیصد، صوابی میں 11.21 فیصد اور میرپور میں 11.04 فیصد شرح رہی ہے۔