Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بیرونی قرضوں کی ادائیگی،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج کمی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago

DOLLAR-ART-RUPEE-1

زرمبادلہ کے ذخائر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا شکار ہیں، پچھلے ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 جنوری کو مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت کم ہوکر 16.19 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہ چکے ہیں جس کے بعد ملکی ذخائر کی مجموعی مالیت 22.48 ارب ڈالر کی سطح پر آچکی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے ذخائر میں بتدریج کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور دیگر واجبات ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈ کا اجراء

واضح رہے کچھ روز قبل پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں سات سالہ مدت کیلیے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بانڈ کے اجراء سے ملنے والے قرض سے  زرمبادلہ ذخائر اور ایکسچینج ریٹ میں استحکام آئے گا۔

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں پانچ سال بعد اسلامی بانڈ جاری کیا ہے، آخری بار 2017 میں 5.6 فیصد شرح سود پر سکوک بانڈ جاری کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Forex Reserves, Sukuk Bond, زرمبادلہ کے ذخائر، سکوک بانڈ کا اجراء
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube