Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

متنازع بلدیاتی بل:سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago

سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان متنازع بلدیاتی قانون سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

سندھ حکومت کا وفد جمعرات 27 جنوری کو رات گئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوتا رہا، جب کہ مذاکراتی کمیٹی سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوتی رہی، آج ایک مسودہ بنا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی مسودے کے نکات کی تصدیق کرتے ہوئے معاہدے کے پڑھ کر سنائے۔

ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ جن معاملات پر نوٹی فیکیشن جاری کرنا ہوں گے ایک سے دو ہفتوں میں ایسا کر دیا جائے گا ۔ معاہدے کے چیدہ چیدہ نکات درجہ ذیل ہیں۔

صحت سے متعلق ادارے دوبارہ بلدیاتی اداروں کو دے دئیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت یو سی کو ماہانہ اور سالانہ فنڈز کی فراہمی آبادی کی بنیاد پر ہوگی۔

تحریری معاہدے کے مطابق تعلیم سے متعلق ادارے بلدیاتی اداروں کے سپرد کر دیئے جائیں گے۔

صوبائی فنانس کمیشن بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سنبھالنے کے بعد دیا جائے گا۔

موٹر وہیکل ٹیکس سے حاصل رقم شہری حکومت کے حصے کے مطابق ادا کی جائے گی۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈیولپمنٹ اتھارٹیز میں میئر اور چیرمینز کو اختیارات دئیے جائیں گے۔

سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میئر کراچی کے ماتحت ہوں گے۔

معاہدے کے تحت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کیلئے سندھ حکومت بلدیہ عظمیٰ کی بھرپور مدد کرے گی۔

کراچی میں اضافی پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے مطالبہ پر سندھ حکومت طلبہ یونین کے کو بحال کرے گی۔

جن نکات پر اتفاق نہیں ہوا اس کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube