لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو پولیس میں بھرتی کرنے سے متعلق دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس شجاعت علی خاں نے عاشی جان کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے وفاق کےمحکموں سے خواجہ سراؤں کی بھرتی کی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالتی حکم میں بتایا گیا کہ ڈی آئی جی لیگل کے مطابق پولیس میں تاحال کسی خواجہ سرا کو بھرتی نہیں کیا گیا۔
پولیس کوخواجہ سراؤں کی بھرتی کی موصول ہونے والی درخواستوں سے متعلق مکمل رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے۔
عدالت نےاگلی سماعت میں سیکرٹری سوشل ویلفئیرسمیت دیگرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ عاشی جان نےخواجہ سراؤں کوپولیس میں بھرتی کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کے محکمے میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نہیں کیا جارہا ہے،پولیس میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔