Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کروناوائرس،پاکستان میں اکتوبرکےبعد1 روزمیں سب سےزیادہ اموات

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ملک میں ساڑھے تین ماہ بعد ایک روز میں کرونا سے سب سے زیادہ 30 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

این سی او سی کےمطابق جمعرات 27 جنوری کو ملک میں کرونا وائرس سے مزید30مریض انتقال کرگئے۔

کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد29ہزار192ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 8ہزار183کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ روز68 ہزار624 کرونا وائرس کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کیے گئے۔کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رپورٹ کی گئی۔

پنجاب میں کیسز

ادھر محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور می‍ں کرونا کیسز کی مثبت شرح 20.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ایک روز کے دوران 1380 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر سے 2385 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور سے گزشتہ روز 6 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ پنجاب می‍ں کرونا کیسز کی مجموعی مثبت شرح 10 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ راولپنڈی سے 363 کرونا کیسز سامنے آئے اور مثبت شرح 10.2 ریکارڈ کی گئی۔

فیصل آباد میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 7.6 فیصد، ملتان می‍ں 8.4 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کرونا کے مصدقہ ایکٹو کیسز کی تعداد 25461 ہے۔

بلوچستان میں کیسز

محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا ہے کہ صوبے میں 24گھنٹے کے دوران 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.74 فیصد سےتجاوزکرگئی۔ بلوچستان میں مثبت کیسز کی تعداد 34 ہزار187ہوگئی ہے۔

سندھ میں کیسز

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ستائیس اعشاریہ نو دو فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

سندھ میں 24 گھنٹے میں چوبیس اعشاریہ انہتر کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1652 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ایک روز میں سندھ میں مزید 20 مریض انتقال کرگئے۔اس وقت 440 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 391 مریضوں کی حالت تشویشناک  اور26  مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
کرونا وائرس،پاکستان میں کرونا سے اموات،کرونا سے اموات،کرونا کیسز,Corona virus in Pakistan,Corona cases in Pakistan,Corona deaths in Pakistan
 
 
Facebook Twitter Youtube