Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی:خالدبن ولیدروڈپرعمارت کی تعمیر پر ہائیکورٹ کاایس بی سی اےکونوٹس

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دانش گریویٹی ٹاور کی تعمیر سے متعلق ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی خالد بن ولید روڈ پر دانش گریویٹی ٹاور کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سڑک کے ساتھ پارک پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے اور10 سے زائد منزلہ عمارت بنالی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس وقت پراجیکٹ 10 فیصد بھی آباد نہیں ہوا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ یہ عمارت 25 سال پہلے مکمل تعمیرہوگئی تھی اورآپ اب عدالت آرہے ہیں۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ایس بی سی اے کوعمارت کا نقشہ اور دیگر تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Sindh high court,SBCA,Khalid Bin Waleed Road,سندھ ہائی کورٹ، ایس بی سی اے،خالد بن ولید روڈ
 
 
Facebook Twitter Youtube