Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پی آئی سی:زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کی انکوائری رپورٹ مکمل

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago

لاہور میں دل کے مریضوں کو زائد الميعاد اسٹنٹ ڈالے جانے کے معاملے پر ایف آئی اے کی رپورٹ میں ادارے کے اس وقت کے سربراہ اور ڈاکٹرز کو ذمہ دار قرار دے کر کہا گیا ہے کہ مالی فائدے کيلئے مریضوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا گیا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے جانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے، اس وقت کے ہیڈآف انسٹیٹيوٹ ، ہيڈ آف کارڈيالوجی، چیف فارماسیوٹیکل اور انٹرنل آڈيٹرز قصور وار قرار دئیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاف اور ڈاکٹرز کے علم ميں ہونے کے باوجود 39 مریضوں کو زائد المعياد اسٹنٹ ڈالے گئے یہ کام مارچ 2021 سے اگست 2021 کے دوران کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال کےڈاکٹرز مالی فائدے کيلئےمریضوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلتے رہے جبکہ  سرجن ڈاکٹرز نے ذاتی اور مالی مفاد کيلئے بوگس انجيو پلاسٹی کی۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں ہرماہ 750 کےقریب مریضوں کواسٹنٹ ڈالے جاتے ہیں، ایف آئی اے نے 3صفحات پر مشتمل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروانی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube