Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ایم کیوایم کارکن محمداسلم کی نمازجنازہ کے بعدتدفین

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago

کراچی ميں گزشتہ روز جاں بحق ہونیوالے ايم کيو ايم پاکستان کے کارکن اسلم کی نماز جنازہ شاہراہ پاکستان پر ادا کی گئی، جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی اور عوامی نيشنل پارٹی کے رہنماء بھی شريک ہوئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جيل بھرو تحريک کا عنديہ دیديا، کہا کہ سب سے آگے میں رہوں گا، پيپلزپارٹی نے ساری حديں پار کرديں، سندھ حکومت نے کالا بلدياتی قانون واپس نہ ليا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھيراؤ کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن محمد اسلم کا جسد خاکی نارتھ کراچی سے نماز جنازہ کیلئے شاہراہ پاکستان عائشہ منزل لایا گیا، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء پہنچے، تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار، عوامی نیشنل پارٹی کے وفد، ن لیگ کے نہال ہاشمی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کیلئے محمد اسلم کی میت محمد شاہ قبرستان لے جائی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر  فاروق ستار کا کہنا تھا  کہ تحریک بچانے کیلئے بہادرآباد گیا تھا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے تمام حدیں پار کردیں، سندھ حکومت نے کالا قانون واپس نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد اسلم کی موت احتجاج کے دوران پولیس تشدد سے ہوئی ہے لیکن ڈاکٹرز کے مطابق محمد اسلم کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، ان کی موت دل کا دورہ پڑنےسے ہوئی۔ اسپتال حکام کے مطابق محمد اسلم کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس سے جھڑپوں ميں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم  کے کارکن محمد اسلم کی کال ڈيٹا ريکارڈ رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ جس کے مطابق جھڑپوں کے دوران محمد اسلم اسی علاقے میں موجود تھے، جھڑپیں رکنے کے 40 منٹ بعد تک محمد اسلم کی لوکیشن کراچی پریس کلب کے اطراف کی ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube